Maktaba Wahhabi

96 - 186
اسْتَحْلَلْتُمْ بِہِ الْفُرُوْجِ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جن شرائط پر تم نے شرم گاہوں کو حلال بنایا ہے انہیں پورا کرنا دیگر شرائط کی نسبت زیادہ ضروری ہے ۔‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 59 غیر شرعی اور ناجائز شرائط طے کرنا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((لاَ یُحِلُّ لِإِمْرَأَۃٍ تَسْأَلُ طَلاَقَ اُخْتِہَا لِتَسْتَفْرِغَ صَحْفَتَہَا فَاِنَّمَا لَہَا مَا قُدِّرَلَہَا )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کسی عورت کے لئے جائز نہیں کہ وہ (اپنے نکاح کے لئے )اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ کرے اور اس کا برتن خالی کر دے اس کی قسمت میں جو کچھ ہے وہ اسے مل جائے گا ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 60 حد استطاعت سے باہر پوری نہ کرنے کی نیت سے شرائط تسلیم کرنا یا کرواناحرام ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((مَنْ غَشَّ فَلَیْسَ مِنَّا)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے دھوکہ دیاوہ ہم میں سے نہیں۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 61 بیٹی کو گھربنانے کے لئے سامان مہیا کرنا (جہیز دینا)سنت سے ثابت نہیں۔واللہ اعلم بالصواب!
Flag Counter