Maktaba Wahhabi

28 - 92
((لَقِّنُوْا مَوْتَاکُمْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہَ))[1] ’’اپنے قریبِ مرگ لوگوں کو لاَ اِلٰہَ اِلاَّاللّٰہ پڑھنے کی تلقین کرو۔‘‘ کیونکہ ابوداؤد،ابن حبان،ترمذی،مسند احمد اور مستدرک حاکم میں ارشادِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((مَنْ کَانَ آخِرُ کَلَامِہٖ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ،دَخَلَ الْجَنَّۃَ))[2] ’’جسکی زبان سے نکلنے والے آخری الفاظ لاَ اِلٰہَ اِلاَّاﷲُ ہوگئے وہ(بالآخر)جنت میں داخل ہوجائے گا۔‘‘ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قریب ِمرگ کو اچھے طریقے سے کلمۂ توحید کی تلقین کی جائے لیکن اس کا اُس پر زور نہ دیا جائے تاکہ اپنی تکلیف و گھبراہٹ کی وجہ سے وہ دل میں اسے ناپسند نہ کرنے لگے یا اس کی زبان سے کوئی نازیبا بات(یعنی کلمے کا انکار)نہ نکل جائے۔[3] ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ ا ور مسند احمد میں ایسے شخص کے پاس سورۂ یٰسین کی تلاوت کرنے کا ذکر آتا ہے مگر محدّثین کے نزدیک وہ روایت ضعیف ہے۔[4] تجہیزوتکفین اور جنازہ و تدفین میں جلدی کرنا: حدیث شریف میں اس بات کی بڑی تاکید آئی ہے کہ جب کسی کی موت واقع ہوجائے تو اس کی تجہیزوتکفین اور جنازہ و تدفین میں جلدی کی جائے اس میں بلاوجہ تاخیرکرنا صحیح نہیں ہے کیونکہ اگرچہ بظاہر تو یہ جفا معلوم ہوتی ہے مگر درحقیقت یہ وفاء ہے مثلاََ مرنے والا نیک آدمی ہے تو اسے جلد از جلد اﷲکی نعمتوں کی طرف روانہ کردینا ہی اسکے لیے بہتر ہے،ہاں اگر وہ
Flag Counter