Maktaba Wahhabi

58 - 94
أَہْلِہِ۔‘‘[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سارے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری کی قربانی کرتے تھے۔‘‘ ۳: حضراتِ ائمہ مالک،ترمذی اور ابن ماجہ نے عطاء بن یسار سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے کہا،کہ:’’میں نے حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ سے پوچھا:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگ قربانیاں کیسے کرتے تھے؟‘‘ انہوں نے کہا: ’’کَانَ الرَّجُلُ یُضَحِّي بِالشَّاۃِ عَنْہُ،وَعَنْ أَہْلِ بَیْتِہِ،فَیَأْکُلُوْنَ وَیُطْعِمُوْنَ،حَتّٰی تَبَاہَی النَّاسُ،فَصَارَتْ کَمَا تَرَی۔‘‘[2] ’’آدمی اپنی طرف سے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک قربانی دیا کرتا تھا اور اس سے وہ کھاتے بھی تھے اور کھلاتے بھی تھے۔پھر لوگ فخر کرنے لگے اور نوبت جہاں تک پہنچ گئی ہے،وہ تم دیکھ رہے ہو۔‘‘
Flag Counter