Maktaba Wahhabi

28 - 94
۷: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو بھی تاکید فرمائی،کہ ان کا ہر گھرانہ ہر سال قربانی دے۔حضرات ائمہ احمد،ابوداؤد،ترمذی،نسائی اور ابن ماجہ نے حضرتِ مِخْنَف بن سُلَیم رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا،کہ:’’جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفات میں تھے،تو آپ نے فرمایا: ’’یٰا أَیُّہَا النَّاسُ!إِنَّ عَلٰی أَہْلِ کُلِّ بَیْتٍ فِیْ کُلِّ عَامٍ أُضْحِیَّۃً۔‘‘[1] ’’اے لوگو!ہر سال ہر گھر والوں پر قربانی ہے۔‘‘ ۸: استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرنے والے لوگوں پر نبی امت صلی اللہ علیہ وسلم نے شدید ناراضی کا اظہار فرمایا۔حضرات ائمہ احمد،ابن ماجہ،دار قطنی اور حاکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے،کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَنْ کَانَ لَہٗ سَعَۃٌ وَلَمْ یُضَحِّ،فَلَا یَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا۔‘‘[2]
Flag Counter