Maktaba Wahhabi

76 - 79
حصول علم کا جذبہ حدیث نمبر(۴۶) وعظ ونصیحت کا مطالبہ ۹۵۴- ﴿عَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:جَائَ تِ امْرَأَۃٌ إِلَی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم،فَقَالَتْ:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!ذَھَبَ الرِّجَالُ بِحَدِیْثِکَ،فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ نَفْسِکَ یَوْمًا نَأْتِیْکَ فِیْہِ تُعَلِّمُنَا مِمَّا عَلَّمَکَ اللّٰہُ،قَالَ:’’اِجْتَمِعْنَ یَوْمَ کَذَا وَکَذَا‘‘ فَاجْتَمَعْنَ،فَأَتَاھُنَّ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَعَلَّمَھُنَّ مِمَّا عَلَّمَہُ اللّٰہُ،ثُمَّ قَالَ:’’مَا مِنْکُنَّ مِنِ امْرَأَۃٍ تُقَدِّمُ ثَلَاثًا مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا کَانُوْا لَھَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ‘‘ فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ:وََاثْنَیْنِ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم:’’وَاثْنَیْنِ(متفق علیہ) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا‘ اے اللہ کے رسول!آپ کی باتیں تو مرد ہی لے گئے(یعنی ان کا سننا سنانا ان ہی کے حصے میں آتا ہے)پس آپ اپنی طرف سے ایک دن ہمارے لیے بھی مقرر فرمائیے۔ہم اس دن آپ کے پاس آئیں‘ آپ اس میں ہمیں ان باتوں کی تعلیم دیں جو اللہ نے آپ کو سکھلائی ہیں۔آپ نے فرمایا‘ فلاں فلاں دن تم جمع ہوجاؤ۔پس وہ اکٹھی ہوئیں تو ان کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور ان کو ان باتوں کی تعلیم دی جو اللہ نے آپ کو سکھلائی تھیں‘ پھر آپ نے فرمایا‘ تم میں سے جو عورت اپنے تین بچے آگے بھیج دے(یعنی فوت ہوجائیں)تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے رکاوٹ بن جائیں گے۔پس ایک عورت نے کہا اور دو بچوں کا کیا حکم ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو کابھی یہی حکم ہے۔(بخاری ومسلم) تخریج:صحیح بخاري،کتاب الجنائز،باب فضل من مات لہ ولد فاحتسب۔وصحیح مسلم،کتاب البر والصلۃ،باب من یموت لہ
Flag Counter