Maktaba Wahhabi

73 - 79
اخلاق باختگی کو ’’ثقافت‘‘ باور کرارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان مرتد حکمرانوں سے اسلامی ملکوں کو نجات عطا فرمائے۔ صنف نازک کا فتنہ حدیث نمبر(۴۴) عورت اگر دین دار نہیں ۲۹۰- ﴿عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْھُمَا عَنِ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ:’’مَا تَرَکْتُ بَعْدِيْ فِتْنَۃً ھِيَ أَضَرُّ عَلَی الرِّجَالِ مِنَ النِّسَائِ﴾،(متفق علیہ) حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ میں نے اپنے بعد مردوں کے حق میں‘ عورتوں سے زیادہ خطرناک فتنہ کوئی اور نہیں چھوڑا۔(بخاری ومسلم) تخریج:صحیح بخاري،کتاب النکاح،باب ما یتقی من شؤم المرأۃ۔وصحیح مسلم،کتاب الرقاق،باب أکثر أھل الجنۃ الفقراء،وأکثر أھل النار النساء،وبیان الفتنۃ بالنساء۔ فوائد:اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کے وجود کے حسن وجمال کو مردوں کے لیے تمام فتنوں میں سب سے بڑا اور سب سے زیادہ خطرناک فتنہ قرار دیا ہے۔جس کا مشاہدہ بہ آسانی کیا جاسکتا ہے۔بالعموم عورتوں کی ناجائز خواہشات کی تکمیل کے لیے ہی مرد رشوت خوری اور ناجائز ذرائع آمدنی اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔اگر عورت نت نئے فیشنوں کے مطابق لباس اور زیورات پہننے کا شوق فضول ترک کرکے سادگی کو اپنا لیں تو مرد کو حرام ذرائع آمدنی اختیار کرنے کی زیادہ ضرورت نہ پیش
Flag Counter