Maktaba Wahhabi

56 - 79
مِنْ قَطِرَانٍ،وَدِرْعٌ مِنْ جَرَبٍ﴾،(رواہ مسلم) حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ بین کرنے والی عورت‘ اگر مرنے سے پہلے توبہ نہ کرے تو اسے قیامت کے دن اس طرح کھڑا کیاجائے گا کہ اس پر تارکول کا کرتہ اور خارش کی زرہ ہوگی۔(مسلم) صحیح مسلم،کتاب الجنائز،باب التشدید في النیاحۃ۔ فوائد:اس سے معلوم ہوا کہ بین کرنا کبیرہ گناہ ہے‘ جس سے توبہ نہ کی اور اللہ نے بھی نہ معاف کیا تو اسے مخصوص قسم کا عذاب ہوگا۔ نوحہ‘ بین کرنے کو کہتے ہیں۔یعنی میت کی خوبیوں کا یا اس کے بعد آنے والی متوقع مشکلات کا اونچی اونچی آواز سے ذکر کرکے رونا پیٹنا‘ یہ منع ہے۔ حدیث نمبر(۳۲) عورتیں مردوں کی مشابہت نہ اختیار کریں ۱۶۳۳- ﴿عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ:لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم الْمُخَنَّثِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ،وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَائِ۔وفي روایۃ:لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم الْمُتَشَبِّھِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَائِ،وَالْمُتَشَبِّھَاتِ مِنَ النِّسَائِ بِالرِّجَالِ﴾،(رواہ البخاري) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں والا حلیہ اختیار کرنے والے مردوں پر اور مردانہ انداز اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ایک اور روایت میں ہے‘ رسول اللہ نے عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر اور مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔(بخاری)
Flag Counter