Maktaba Wahhabi

48 - 79
انفحی حاء کے ساتھ اور انضحی(ضاد کے ساتھ)ان کا معنی بھی انفقی(خرچ کرو)ہی ہے۔ تخریج:صحیح بخاري،کتاب الزکاۃ،باب التحریض علی الصدقۃ۔وصحیح مسلم،کتاب الزکاۃ،باب الحث علی الإنفاق وکراھۃ الإحصاء۔ فوائد:اس میں اللہ تعالیٰ کے ایک اصول کا تذکرہ ہے اور وہ یہ کہ وہ جزاء جنس عمل سے ہی دیتا ہے۔یعنی جیسا عمل ویسا ہی بدلہ۔بے حساب اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے تو بے حساب ہی بدلہ دے گا‘ گن گن کر خرچ کروگے تو وہ بھی گن گن کر ہی دے گا۔سینت کر رکھو گے‘ خرچ نہ کروگے تو وہ بھی دینا بند کردے گا۔اس میں اللہ کی راہ میں خوب خرچ کرنے کی ترغیب اور بخل وامساک پر سخت وعید وتہدید ہے۔ عفت وعصمت کی حفاظت حدیث نمبر(۲۷) غیر محرم کے ساتھ خلوت ۹۹۰- ﴿عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْھُمَا أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ:’’لَایَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَۃٍ إِلَّا وَمَعَھَا ذُوْ مَحْرَمٍ،وَلَا تُسَافِرُ الْمَرْأَۃُ إِلَّا مَعَ ذِيْ مَحْرَمٍ‘‘ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!إِنَّ امْرَأَتِيْ خَرَجَتْ حَاجَّۃً،وَإِنِّي اکْتُتِبْتُ فِيْ غَزْوَۃِ کَذَا وَکَذَا؟ قَالَ:’’اِنْطَلِقْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِکَ﴾،(متفق علیہ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کرے مگر اس حالت
Flag Counter