Maktaba Wahhabi

29 - 155
خواتین کے لیے زیورات کا حکم: رسم و رواج کے مطابق خواتین کے لیے سونے و چاندی کے زیورات کا استعمال جائز ہے اس پر علماء کا اتفاق ہے، لیکن ان زیورات کا محرم لوگوں کے علاوہ دوسرے اجنبی مردوں کے سامنے ظاہر کرنا جائز نہیں ہے، بلکہ ان کو چھپائیں گی، خصوصاً گھر سے باہر نکلتے وقت اور ایسے وقت جب کہ مردوں کی نگاہیں ان پر پڑتی ہوں کیونکہ یہ فتنہ کا باعث ہے اور عورتوں کو اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ کپڑوں کے نیچے پوشیدہ زیورات کی آواز کو مردوں کو سنائیں ۔ چنانچہ ارشادِ ربانی ہے: ﴿وَلَا یَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِھِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتَھِنَّ ﴾ (النور:۳۱) ’’ اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہوجائے۔ ‘‘ لہٰذا ظاہری زیورات کے بارے میں بدرجہ اولیٰ ممانعت ہوگی۔
Flag Counter