Maktaba Wahhabi

27 - 155
واشمہ:… اس عورت کو کہتے ہیں جو ہاتھ یا چہرے میں سوئی چبھو کر اس جگہ کو سرمہ یا روشنائی سے بھردے، (یعنی گودنا گودنے والی عورت)۔ مستوشمہ :… اس عورت کو کہتے ہیں جس پر یہ عمل کیا جائے۔ یہ عمل حرام ہے اور کبیرہ گناہ ہے، کیونکہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنا گودنے والی اور گودوانے والی دونوں پر لعنت کی وعید سنائی ہے اور شریعت میں صرف کبیرہ گناہ پر ہی لعنت کی گئی ہے۔ مہندی لگانے کا حکم: ھ:خواتین کے لیے خضاب (مہندی) لگانے اور بالوں کے رنگنے کا حکم: (۱خضاب: امام نووی رحمہ اللہ المجموع (۱/ ۳۲۴) میں فرماتے ہیں : ’’ دونوں ہاتھوں اور پیروں کا مہندی سے رنگنا شادی شدہ عورت کے لیے مستحب ہے، اس سلسلہ میں کئی حدیثیں معروف و مشہور ہیں ۔ ‘‘ امام نووی کا اشارہ امام ابو داؤد رحمہ اللہ کی اس روایت کی جانب ہے، جس میں مذکور ہے کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک عورت نے مہندی لگانے کے بارے میں پوچھا تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ’’ کوئی حرج نہیں ہے، لیکن میں اسے ناپسند کرتی ہوں ، کیونکہ میرے محبوب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی بو ناپسند تھی۔ ‘‘[1] اس حدیث کو امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی روایت کیا ہے، آپ ہی سے دوسری حدیث بھی مروی ہے، فرماتی ہیں ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب اپنا ہاتھ بڑھایا، اس کے ہاتھ میں ایک مکتوب تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا اور فرمایا مجھے معلوم نہیں کہ یہ ہاتھ کسی مرد کا ہاتھ ہے یا کسی عورت؟ اس نے کہا یہ ایک عورت کا ہاتھ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter