Maktaba Wahhabi

18 - 155
باب دوم: خواتین کی جسمانی زینت و آرائش (بناؤ سنگھار) سے متعلق مسائل ناخن تراشنا خصائل فطرت میں سے ہے: (۱عورتوں کے مخصوص اور ان کے مناسب جو خصائل فطرت ہیں ان میں ناخن کا تراشنا اور برابر ان کی خبر گیری کرنا عورت سے مطلوب ہے، کیونکہ ناخن تراشنے کے مسنون ہونے پر اہل علم کا اجماع ہے، یہ ان خصائل فطرت میں سے ہے جن کا ذکر حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں وارد ہوا ہے۔ [1] ناخن کاٹنے میں نظافت اور خوبصورتی پائی جاتی ہے جب کہ انہیں بڑھانے میں بدشکلی، بھدا پن اور درندوں سے مشابہت پائی جاتی ہے، نیز ان کے نیچے پانی کا نہ پہنچنا اور ان کے اندر گندگی و غلاظت کا جمع ہونا، یہ سب خرابیاں پائی جاتی ہیں ۔ سنت سے ناواقفیت اور کافر عورتوں کی تقلید کی وجہ سے بعض مسلم خواتین بھی ناخن بڑھانے کی وباء میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔ زیر ناف اور بغل کے بالوں کی صفائی بھی عورتوں کے لیے مسنون ہے کیونکہ
Flag Counter