Maktaba Wahhabi

159 - 155
کے اسباب و عوامل سے دوری اختیار کی جائے اور فتنوں کے بڑے اسباب میں سے ایک بڑا سبب یہ بھی ہے کہ ایک مرد اجنبی عورت کے جسم کے کسی حصہ کا لمس کرے اور چھوئے، جو حرام کاری کا ایک راستہ اور ذریعہ ہے۔ چنانچہ اس راستے کا بند کرنا بہت ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وصیت کی یاد دہانی: آخر میں مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اللہ تعالیٰ کی اس وصیت کی یاد دہانی کراتے ہوئے اپنی بات ختم کرتا ہوں ۔ اللہ ربّ العزت ارشاد فرماتے ہیں: ﴿قُلْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوا مِنْ اَبْصَارِہِمْ وَیَحْفَظُوا فُرُوْجَہُمْ ذٰلِکَ اَزْکَی لَہُمْ اِِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِِلاَّ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَلْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلٰی جُیُوبِہِنَّ وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِِلاَّ لِبُعُولَتِہِنَّ اَوْ آبَائِہِنَّ اَوْ آبَائِ بُعُولَتِہِنَّ اَوْ اَبْنَائِہِنَّ اَوْ اَبْنَائِ بُعُولَتِہِنَّ اَوْ اِِخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِیْ اِِخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِیْ اِِخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِیْ اَخَوَاتِہِنَّ اَوْ نِسَآئِہِنَّ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُہُنَّ اَوِ التَّابِعِیْنَ غَیْرِ اُوْلِی الْاِِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْہَرُوْا عَلٰی عَوْرَاتِ النِّسَائِ وَلَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِہِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِینَ مِنْ زِیْنَتِہِنَّ وَتُوْبُوْا اِِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا اَیُّہَا الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴾ (النور:۳۰،۳۱) ’’ مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عفت و عصمت کی حفاظت کریں ، یہی ان کے لیے زیادہ پاکیزگی ہے، لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے خبردار ہے، مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں
Flag Counter