Maktaba Wahhabi

156 - 155
مرد کے ساتھ خلوت میں ہونا جائز ہے۔ جھوٹی تہذیب کے نام پر نیز کفار کی اندھی تقلید اور شرعی احکام سے لا پرواہی کی بناء پر لوگ ان امور میں تساہل سے کام لیتے ہیں ۔ گھر کے اندر خادمہ یا خادم کے ساتھ خلوت: گھر کے اندر کام کرنے والی خادمہ کے ساتھ آدمی کا خلوت میں ہونا یا گھر کی مالک کا خادم کے ساتھ خلوت میں ہونا بھی جائز نہیں ہے۔ خادموں کا مسئلہ ایک ایسا خطرناک اور سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے، جس سے عصر حاضر کے بیشتر لوگ دوچار ہیں کیونکہ خواتین درس و تدریس اور گھر سے باہر مختلف کاموں میں مشغول ہیں ۔ لہٰذا مومن مردوں اور عورتوں کو اس معاملہ میں متنبہ رہنے اور کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور غلط عادات اور برے رسم و رواج کی دوڑ میں مسابقت کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ عورت کا غیر محرم سے مصافحہ کرنا حرام ہے: غیر محرم مرد سے عورت کا مصافحہ کرنا حرام ہے۔ شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ صدر اعلیٰ برائے افتاء و دعوت و ارشاد (سعودی عرب) اپنے مجموعہ فتاویٰ (۱/۱۸۵ مطبوعہ مؤسۃ الدعوۃ الاسلامیۃ الصحیفۃ) میں فرماتے ہیں ؛ غیر محرم عورتوں سے مطلقاً مصافحہ جائز نہیں ہے، خواہ نوجوان ہوں یا عمر رسیدہ بوڑھی عورتیں ، خواہ مصافحہ کرنے والا نوجوان ہو یا عمر رسیدہ بوڑھا، کیونکہ مصافحہ میں دونوں کے لیے فتنہ کا سامان موجود ہے اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ثابت ہے: (( مَا مَسَّتْ یَدُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم یَدَ اِمْرَأَۃٍ قَطُّ، مَا کَانَ یُبَایِعُھُنَّ إِلاَّ بِالْکَلاَمِ۔)) [1]
Flag Counter