Maktaba Wahhabi

6 - 226
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلاَةُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْاَمِیْنَ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ ! مکة المکرمہ، خطہ زمین پر اللہ تعالیٰ کی محبوب ترین سرزمین‘ پر کشش اور پر جلال کعبۃ اللہ کی سرزمین‘ شعائر اللہ کی سرزمین‘ معجزات کی سرزمین‘ امن و سلامتی کی سرزمین‘ فیوض و برکات کی سرزمین‘ خیرات و ثمرات کی سرزمین‘ سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعاؤں اور تمناوٴں کی سر زمین‘ سیدنا حضرت اسماعیل علیہ السلام کے جذبہ تسلیم و رضا کی سرزمین ولادت محمدی اور بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی سرزمین‘ سیدنا حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی صدائے اَحد سے معمور فضاوں کی سرزمین‘ سیدنا حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کی داستان وفا کی سرزمین شہادت گہ الفت میں قدم رکھنے والے آل یاسر رضی اللہ عنہ کی سرزمین‘ مرکز انقلاب‘ منبع توحید‘ سرچشمہ رشدو ہدایت‘ بقعہ رحمت و انوارکی سرزمین، جہاں جنت سے لایا گیا پتھر حجر اسود موجود ہے جس پر رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے آنسو بہائے‘ جہاں ملتزم ہے جس پر سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں اپنے رخسار مبارک رکھے جیسے بچہ اپنی ماں کی چھاتی سے چمٹ جاتا ہے‘ جہاں جنت سے لایا گیا پتھر…مقام ابراہیم… بھی ہے‘ جہاں رکن یمانی ہے جس کے چھونے سے گناہ معاف ہوتے ہیں جہاں قدرت کا ایک لافانی معجزہ زمزم ہے جس میں ہر مرض کی دوا اور ہر دکھ کا درماں موجودہ ہے۔جہاں کوہ صفاہ اور مروہ بھی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی نشانیوں میں سے نشانی قرار دیا ہے یہی وہ سرزمین ہے جہاں منیٰ کے وہ خوش نصیب ذرات ہیں جہاں امام الموحدین سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی محبت میں اپنے نوجوان بیٹے کے گلے پر چھری چلائی یہی وہ سرزمین ہے جہاں میدان عرفات کے وہ مبارک سنگریزے ہیں جن پر
Flag Counter