Maktaba Wahhabi

628 - 625
صفحات کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ہم یہاں تفسیر طبری اور دیگر کتبِ حدیث سے چند احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم،آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم اور اقوالِ تابعین ذکر کرتے ہیں۔ حدیثِ اوّل: ان میں سے پہلی حدیث صحیح بخاری و مسلم،سنن ابو داود اور مسند احمد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احزاب کے دن مشرکین کے بارے میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ﴿مَلَا َٔ اللّٰہُ قُبُوْرَھُمْ وَ بُیُوْتَھُمْ نَاراً کَمَا شَغَلُوْنَا عَنِ الصَّلَاۃِ الْوُسْطَی حَتَّیٰ غَابَتِ الشَّمْسُ ’’اللہ ان کی قبروں اور گھروں کو آگ سے بھر دے،جیسے اُنھوں نے ہمیں نمازِ وسطیٰ سے رو کے رکھا،یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔‘‘ جب کہ صحیح مسلم،سنن ابو داود اور مسند احمد کے الفاظ یوں ہیں: ﴿شَغَلُوْناَ عَنِ الصَّلَاۃِ الْوُسْطَـٰی،صَلَاۃِ الْعَصْرِ[1] ’’اُنھوں نے ہمیں درمیانی نماز،نمازِ عصر سے روکے رکھا۔‘‘ اِن الفاظ میں نمازِ وسطیٰ کی وضاحت و تعیین نمازِ عصر سے کی گئی ہے۔ حدیثِ دوم: دوسری حدیث سنن ابن ماجہ،بیہقی،مصنّف عبدالرزاق،محلّٰی ابن حزم اور تفسیر طبری میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ فرماتے ہیں: ﴿کُنَّا نَرَاھَا الصُّبْحَ[أَوِ الْفَجْرَ] حَتَّیٰ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ یَوْمَ الْأَحْزَابِ: شَغَلُوْنَا عَنِ الصَّلَاۃِ الْوُسْطَـٰی صَلَاۃِ الْعَصْرِ مَلَأَ اللّٰہُ قُبُوْرَھُمْ وَأَجْوَافَھُمُ النَّارَ[2]
Flag Counter