Maktaba Wahhabi

15 - 19
اور ان کی آل پر درود بھیجا،تو بڑا ہی تعریفوں والا اور بزرگی والا ہے۔اورحضرت محمد ﷺ پر اور آپ ﷺ کی آل پربرکتیں نازل فرما،جس طرح کہ تونے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پربرکتیں نازل فرمائیں،تو بڑا ہی تعریفوں والا اور بزرگی والا ہے۔ تعوّذ و دعاء: پھر یہ تعوّذودعاء کریں: {اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ،وَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْر،وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَ فِتْنَۃِ الْمَمَاتِ،وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الْدَّجَّال} اے اللہ! میں عذابِ جہنّم سے،عذابِ قبر سے، موت و حیات کے فتنہ سے، اور مسیحِ دجال کے فتنہ سے، تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اسکے بعد دنیاو آخرت کی بھلائیوںمیں سے جو دعاء چاہیں،وہ مانگیں۔ سلام پھیرنا: ۲۲۔پھر پہلے دائیں طرف سلام پھیریں اور یہ کہیں: {أَلسَّلَاْمُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ} تم پر اللہ کی سلامتی اور رحمت ہو۔ اور اسکے بعد یہی کلمات کہتے ہوئے بائیں طرف بھی سلام پھیریں۔ تین یا چار رکعتیں پڑھنے کا طریقہ: ۲۳۔اگر نماز تین یا چار رکعتوں والی ہو تو تشَہُّد کے ان آخری کلمات: { أَشْھَدُأَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَ رَسُوْلُہُ}۔پر جا کر رک جائیں۔ ۲۴۔پھر اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے کھڑے ہو جائیں، اور اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھانے(رفع الیدین کرنے) کے بعد دوبارہ سینے پر باندھ لیں۔
Flag Counter