Maktaba Wahhabi

12 - 19
قومہ اور اس کے اذکار: ۱۱۔ پھر یہ کہتے ہوئے رکوع سے سر اٹھائیں۔ {سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ‘} اللہ نے اسکی سن لی جس نے اسکی حمد و تعریف بیان کی۔ یہ کہتے ہوئے (اور رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے) اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں تک اٹھائیں۔(رفع الیدین کریں) ٭مقتدی سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ‘نہ کہیں۔ وہ اس کی بجائے یہ کہیں: {رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْد} اے ہمارے رب ! ہر قسم کی تعریفیں تیرے لئے ہیں۔ ۱۲۔ جب رکوع سے اٹھ کر سیدھے کھڑے ہو جائیں،تو یہ کہیں: {رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئُ السَّمَاوَاتِ وَمِلْئُ الْأَرْضِ وَمِلْئُ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْئٍ بَعْدُ}(مسلم) اے ہمارے رب! ہر قسم کی تعریفیں تیرے لئے ہیں۔ زمیں و آسمان کی پہنائیوں کے برابر اور ان کے علاوہ بھی جس چیز کو تو پیمانہ بنانا چاہے ،اسکے برابر۔ سجود اور انکی تسبیح: ۱۳۔ پھر خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو جائیں اور (قومہ سے) سجدہ جاتے ہوئے اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہیں۔اور سات اعضاء ِجسم پر سجدہ کریں؛ ۱۔ ناک سمیت پیشانی، ۲،۳۔ دونوں ہتھیلیاں، ۴،۵۔ دونوں گھٹنے،۶،۷۔ دونوں پاؤں کی انگلیاں۔ اپنی کلائیوں کو اپنے پہلوؤں سے ہٹا کر رکھیں ،اور اپنی کلائیوں کو کہینوں تک زمیں پر نہ بچھائیں ،اور پاؤں کی انگلیوں کے پَوروں کو قبلہ رُخ رکھیں۔ ۱۴۔سجدے میں یہ تسبیح تین بار کہیں: {سُبْحَانَ رَبِّیَ ا لْاَعْلٰی}
Flag Counter