Maktaba Wahhabi

98 - 647
کتاب العلم آیتِ کریمہ {وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ۔۔۔} میں مومنین سے کون مراد ہیں ؟ سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین آیتِ شریفہ {وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْھُدٰی وَ یَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ۔۔۔الخ} میں مومنین سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین مراد ہیں یا دوسرے کوئی؟ اگر صحابہ مراد ہیں تو ان کے وہ اعمال جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کثرت سے ثابت ہوں،بلکہ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمل کر کے ان سے فرمایا ہو کہ ’’ایسا کرو‘‘ اس کا روکنے والا زبان سے یا ہاتھ سے یا ایسے ذرائع اختیار کر کے جس سے عامل کو لا محالہ وہ عمل ترک کرنا ہی پڑے،وعید مذکورہ آیت میں شامل ہوگا یا نہیں ؟ اگر مستثنیٰ ہے تو کس دلیل سے؟ جواب:اس آیتِ کریمہ میں {مُؤْمِنِیْنَ} سے مراد صحابہ رضوان اللہ علیہ اجمعین اور صحابہ کے علاوہ دوسرے وہ تمام لوگ بھی مراد ہوسکتے ہیں جو سچ مچ مومن ہیں۔جس شخص کو یہ معلوم ہو کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا فلاں عمل رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کثرت سے پایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار نہیں فرمایا،بلکہ خود رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل کو کر کے کہا ہو کہ ’’ایسا کرو‘‘ اور ساتھ اس کے اس شخص کو یہ بھی معلوم ہو کہ یہ عمل منسوخ نہیں ہوا،پس اگر وہ شخص باوجود معلوم ہونے ان دونوں باتوں کے اس عمل سے لوگوں کو روکے اور منع کرے زبان سے یا ہاتھ سے یا کسی اور طریقے سے،وہ شخص بلاشبہہ اس آیتِ کریمہ کی وعید میں شامل ہوگا۔ھذا ما عندي،واللّٰه تعالیٰ أعلم کتبہ:محمد عبد الرحمن المباکفوري،عفا اللّٰه عنہ۔ آیتِ کریمہ {اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّآتِ} کا صحیح مطلب: سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ قرآن شریف میں جو یہ آیت ہے کہ {اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّآتِ} [ھود:۱۱۴] [نیکیاں برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں ] اس کے معنی قرآن میں یہ لکھے ہیں کہ نیکیاں لے جاتی ہیں برائیوں کو،اگر کوئی اس کے معنی یوں کہے کہ برائیاں لے جاتی ہیں نیکیوں کو،پس وہ شخص کس فریق اور کس مذہب کا ہے اور کس دلیل سے معنی کی مخالفت کرتا ہے؟ اس کا جواب بیان کریں۔اﷲ تعالیٰ اجر دے گا۔ جواب:باتفاقِ مفسرین اس آیت کے یہی معنی ہیں کہ نیکیاں لے جاتی ہیں برائیوں کو،اور شانِ نزول سے اور عربیت کے قاعدے سے بھی اس آیت کا یہی معنی متعین ہے۔اس آیت کے معنی جو شخص یہ کہے کہ برائیاں لے جاتی ہیں نیکیوں کو،وہ بالکل جاہل اور نالائق ہے،کیونکہ جو شخص ذرا بھی عربیت سے واقف ہوگا،وہ ہر گز اس آیت
Flag Counter