Maktaba Wahhabi

640 - 647
کا ان کا اختیار نہیں۔اس مضمون کا مسودہ قریباً دو سال پہلے لکھا ہوا تھا،پھر مرض الموت سے بیمار ہوگئے تو سولہ (۱۶) یوم موت سے پہلے اس مضمون کو حکومت کے قانون کے موافق رجسٹری کرا دیا۔کیا یہ وقف درست ہے یا نہیں ؟ متوفی کے ورثا ایک بیوی اور دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ احقر عبدالقیوم نقشہ نویس کوٹھی نمبر ۱۳،نکلسن روڈ،قلعہ گوجر سنگھ،لاہور،پنجاب جواب:پہلی کوٹھی کا وقف صحیح اور درست ہے اور دوسری کوٹھی کا وقف صحیح و درست نہیں،کیونکہ اس میں بقیہ حصہ داران کو ان کے حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ھذا ما عندي،واللّٰه تعالیٰ أعلم۔ کتبہ:محمد عبدالرحمن المبارکفوري،عفا اللّٰه تعالیٰ عنہ۔ خاوند کی وفات کے بعد اس کے مال میں عورت کا حقِ تصرف: سوال:پنجاب میں رواج ہے کہ جب عورت کا خاوند لاولد فوت ہوجائے تو وہ عورت بجائے ربع کے خاوند کے تمام مال اور زمین پر قابض ہوجاتی ہے۔شقِ اول میں جب وہ عورت نکاح ثانی کر لے یا فوت ہوجائے تو پھر تمام مال اور زمین کے مالک و قابض خاوند کے وارث ہوجاتے ہیں،پھر نہ چوتھا حصہ عورت کو دیتے ہیں اور نہ وہ چوتھا حصہ اس عورت کے شق ثانی میں عورت کے وارثوں کو۔اب سوال یہ ہے کہ جب وہ تمام مال عورت کے قبضے میں ہے تو وہ عورت اس مال سے صدقہ کر لے تو جائز ہے یا نہیں اور ایسے مال سے صدقہ لینا جائز ہے یا نہیں ؟ اس لحاظ سے کہ جب میں نے نکاحِ ثانی کر لیا تو مال زمین وغیرہ مجھ سے لے لیں گے اور ربع بھی نہ دیں گے۔اگر وہ فوت ہو گئی تومیرا حصہ میرے وارثوں کو نہیں دیں گے۔تمام مال میں چند روز کا تصرف کرنا شرعاً جائز ہوسکتا ہے یا نہیں ؟ جواب:پنجاب کا یہ رواج سراسر ناجائز ہے،حتی الامکان اس رواج کے اٹھانے میں کوشش کرنا چاہیے۔وہ عورت صرف اپنے حصہ،یعنی ربع ترکہ سے صدقہ کر سکتی ہے اور صدقہ کے علاوہ ہر قسم کا تصرف اپنے ہی حصے میں کر سکتی ہے۔کل مال سے نہ اس کو صدقہ کرنا جائز ہے اور نہ کسی قسم کا تصرف کرنا درست ہے اور اس خیال سے کہ جب میں نے نکاحِ ثانی کر لیا تو مال زمین وغیرہ مجھ سے لے لیں گے،ربع بھی نہ دیں گے اور اگر فوت ہوگئی تو میرا حصہ میرے وارثوں کو نہیں دیں گے،تمام مال میں تصرف کرنا جائز نہیں ہے۔ہاں اپنے حصے میں جس قدر تصرف کرنا چاہے،کر سکتی ہے۔واللّٰه أعلم۔ھذا ما عندي،واللّٰه تعالیٰ أعلم کتبہ:محمد عبد الرحمن المبارکفوري دو لڑکیاں،دو حقیقی بہنیں اور ایک بھتیجا: سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ زید نے وفات پائی تو اس نے چھوڑا دو لڑکی اور دو حقیقی بہن اور
Flag Counter