Maktaba Wahhabi

112 - 647
گفت آں حضرت ثابت شد مرا نبوت و حال آنکہ آدم میان روح و جسد بود،یعنی خلقت آدم تمام نشدہ بود و روح او بجسد متعلق نشدہ بود کنایت از سبق تقدم است‘‘ انتہی[1] (ایں فتویٰ نا تمام بود) [2] [ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا:صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی:یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! متی وجبت لک النبوۃ؟ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کب نبوت واجب ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کب نبی نامزد ہوئے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:وآدم بین الروح والجسد ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا:میرے لیے تب نبوت ثابت ہو گئی جب آدم علیہ السلام روح و جسم کے درمیان تھے۔‘‘ یعنی آدم علیہ السلام کی تخلیق مکمل نہیں ہوئی تھی،اور ان کی روح جسم کے ساتھ متعلق نہیں ہوئی تھی،یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تقدم کی طرف اشارہ ہے] حدیثِ نبوی ’’مومن کا مال نہیں کھاتا مگر مومن‘‘ کا مطلب: سوال:کیا فرماتے ہیں علماے دین و شرع متین ان مسائلِ مندرجہ ذیل میں: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ’’مومن کا مال نہیں کھاتا مگر مومن‘‘ اس کا کیا مطلب ہے؟ مثال مع تشریح ہو؟ جواب:اس مضمون کی حدیث کہ ’’مومن کا مال نہیں کھاتا مگر مومن‘‘ مجھے معلوم نہیں۔ہاں ترمذی اور ابوداود میں یہ حدیث آئی ہے:(( لَا یَأکُلْ طَعَامَکَ إِلاَّ تَقِيٌّ )) [3] یعنی تیرا کھانا نہ کھائے مگر پرہیزگار۔مطلب اس حدیث کا یہ ہے کہ فاسق و فاجر کی دعوت کرنا اور ان کو دعوت کا کھانا کھلانا نہیں چاہیے،بلکہ متقی اور پرہیزگار کی دعوت کرنا اور ان کو دعوت کھلانا چاہیے اور انھیں کے ساتھ مواکلت و مشاربت رکھنا چاہیے،لیکن کسی بھوکے پیاسے غیر پرہیزگار کو کھلا پلا دینا منع نہیں ہے۔ھذا ما عندي،واللّٰه تعالیٰ أعلم وعلمہ أتم کتبہ:محمد عبد الرحمن،عفا اللّٰه عنہ۔ کیا صحاحِ ستہ میں پچاس احادیث موضوع ہیں ؟ سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ ایک شخص کہتا ہے کہ صحاح ستہ میں پچاس حدیثیں موضوع ہیں،
Flag Counter