Maktaba Wahhabi

16 - 373
مقدمہ الحمد للّٰه رب العالمين، والصلاة والسلام علىٰ نبينا محمد خاتم النبيين ، وعلىٰ آله و أصحابه و من تبعهم باحسان إلىٰ يوم الدين وبعده: یہ کتاب علم فقہ کی ایک ایسی تلخیص ہے جوکتاب وسنت کےدلائل سے آراستہ ہے ۔ اس میں مذکور مضامین میں نے ریڈیو کے ایک سلسلہ وار پروگرام میں پیش کیے تھے۔جن حضرات نے انہیں سنا ان میں سے بعض مخلص دوستوں نےمجھے ان کی طباعت کا مشورہ دیا بلکہ اس پر اصرار کیا تاکہ تشنگان علم اس چشمہ صافی سےاپنی علمی پیاس بجھا سکیں۔ ان مضامین کو تیار کرتے وقت میرا یہ ارادہ نہ تھا کہ میں ان کی طباعت و اشاعت کا بھی اہتمام کروں گا لیکن دوستوں کی فرمائش اور ترغیب کی وجہ سے بالآخر اس کام کے لیےیتار ہو گیا، چنانچہ میں نے ان مضامین کی نظرثانی کےبعد انہیں ایک نئی ترتیب دے کر طباعت کے لیے پیش کر دیا ۔ اب یہ کتاب قارئین کے ہاتھوں میں ہے ۔ اس میں جوبات درست اورمفید ہو، وہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی عنایت ہے اورجوسہو و خطانظر آئے، وہ میری طرف سے ہےجس پر میں اللہ تعالیٰ سے معافی کا طلب گار ہوں۔ میری یہ کتاب ’’حاشية الروض المربع شرح زاد المستقنع‘‘ کا خلاصہ ہے، البتہ اس کےبعض مقامات پر میں نے مناسب توضیحات کا اضافہ کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نافع علم اورعمل صالح کی توفیق دے۔ آمین! وصلى اللّٰهُ وسلم علىٰ نبينا محمد و علىٰ آله و صحبه أجمعين
Flag Counter