Maktaba Wahhabi

32 - 76
’’تحقیق آپ بھی مرنے والے ہیں اور تحقیق وہ بھی مرنے والے ہیں۔‘‘ نیز علّامہ قاسم نانوتوی نے مسئلہ حیات النَّبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت ایک مستقل کتاب بنام’’آبِ حیات‘‘لکھی ہے جس کے صفحہ ۲ میں رقمطراز ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنوز قبر میں زندہ ہیں اور مثل گوشہ نشینوں اور چلاکشوں کے عزلت گزین(تنہائی میں )۔‘‘ [1] 5خامساً:(عقیدہ کی پانچویں خامی) ایمان کے متعلق سلف اہل سنّت کا یہی عقیدہ ہے کہ: (قول وعمل ویزید وینقص) ’’یعنی ایمان ،قول اور عمل کا مجموعہ ہے اور زیادہ کم ہوتا ہے۔‘‘ چنانچہ فتح الباری میں حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے لکھا ہے: (وقد نقل محمد بن نصر المروزی فی کتاب[ تعظیم قدر الصلوٰۃ] عن جماعۃ من الائمۃ نحو ذلک وما نقل عن السف صرح بہ عبد الزراق فی مصنفہ عن سفیان الثوری ومالک ابن انس والاوزاعی وابن جریج ومعمر وغیرھم وھٰولاء فقھاء الامصار فی عصرھم وکذا نقلہ ابو القاسم اللاکائی فی کتاب [السنۃ] عن الشافعی واحمد بن حنبل واسحاق بن راھویہ وابی عبید وغیرھم من الائمۃ ورویٰ بسندہ الصحیح عن البخاری قال لرأیت اکثر من الف رجل من العلماء بالامصار فما رأیت احداً منھم یختلف فی ان الایمان قول وعمل ویزید وینقص
Flag Counter