Maktaba Wahhabi

862 - 822
[’’اور مسلمانوں کو نہ چاہیے کہ وہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں سو ایسا کیوں نہ کیا جائے کہ ان کی ہر بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت جایا کرے۔‘‘] اب غور فرمائیں کیا سب فرقہ واریت ہے ، پھر مقام غور ہے کہ جماعت المسلمین بھی قرآن مجید میں کہیں ہے؟ س: جماعت المسلمین کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کیا خارجی نہیں ہیں ؟ (محمد خالد ، نگری ایبٹ آباد) ج: نیک لوگ ہیں خارجی نہیں ، صرف چند چیزوں میں اُن سے خطا سر زد ہو گئی ہے۔ ۳؍۱؍۱۴۲۱ھ س: کیا رائے ونڈ کی تبلیغی جماعت کی تحریک دین اسلام کے عین مطابق ہے؟ چالیس دن یا چار مہینے یا سال کے لیے اس مشن پر گھر بار کو چھوڑنا ، بیوی بچوں سے دور رہنا ، اپنی جوان عورتیں ترستی ہوئی چھوڑ کر حقوق العباد کو ترک کر کے صرف حقوق اللہ کے لیے گھر سے طویل عرصے کے لیے نکلنا جائز ہے ؟ قرآن و سنت کے دلائل دے کر مفصل جواب دیں ۔ (حافظ امین اللہ) ج: تبلیغ کے حکم اور اس کی ترغیب میں بہت سی آیات مبارکہ اور احادیث شریفہ موجودہیں ۔ ہاں تبلیغی جماعت اور دیگر مبلغین میں خلاف کتاب و سنت اشیاء خلاف کتاب و سنت ہی ہیں ان کو کتاب و سنت کے موافق بنانا ضروری ہے ، ان سے یہ نتیجہ اخذ کرنا کہ تبلیغ دین ہی درست نہیں غلط ہے۔ ۱۷؍۱۲؍۱۴۲۳ھ چند احادیث کی تحقیق ۱۔ اختلاف أمتی رحمۃ۔لا أصل لہ۔ نقل المناوی عن السبکی أنہ قال: ولیس بمعروف عند المحدثین ، ولم أقف لہ علی سند صحیح و لا ضعیف، ولا موضوع۔ ۲۔ أصحابی کالنجوم بأیھم اقتدیتم اھتدیتم۔ (1)…عن جابر مرفوعاً عند ابن عبدالبر فی جامع العلم، وابن حزم فی الأحکام من طریق سلام بن سلیم قال: حدثنا الحارث بن غصمین عن الأعمش عن أبی سفیان عن جابر…الخ (ب).....عن أبی ھریرۃ مرفوعا: مثل أصحابی مثل النجوم من اقتدی بشیء منھا اھتدی۔رواہ القضاعی عن جعفر بن عبدالواحد قال: قال لنا وھب بن جریر بن حازم عن أبیہ عن الأعمش عن أبی صالح عن أبی ھریرۃ…الخ
Flag Counter