Maktaba Wahhabi

814 - 822
کتاب تعبیر ٔیا ……خوابوں کی تعبیر س: میں نے نمازِ فجر سے قبل دیکھا ہے میں اور ایک آدمی چل رہے ہیں وہ اذان دیتاہے مگر پوری نہیں کر پاتا ، پھر میں اذان دیتا ہوں تو ایک ایک کلمہ اچھی طرح پورا کرتا ہوں اور ساتھ چل بھی رہے ہیں ۔ ج: آپ کے ساتھی کے دین اور دعوت دین میں نقص ہے اسے دور کرے۔ ۱۰؍ ۳؍ ۱۴۲۲ھ س: میں نے دیکھا کہ میری زبان کے آگے چوٹی پر ایک سخت قسم کا پھوڑا ہے اور سوچتا ہوں کہ جمعہ کس طرح پڑھاؤں گا ، پھر میں اس کو اکھاڑ ڈالتا ہوں تو میری زبان سے اس طرح خون بہتا ہے کہ جس طرح ٹوٹی سے پانی تیزی سے بہتا ہے ، پھر میں نے اپنے آپ کو مسجد میں بیان کرتے بھی دیکھاہے۔ ج: آپ کے بیان میں کوئی نقص ہے اسے دور کریں ۔ ۱۰؍ ۳؍ ۱۴۲۲ھ س: ایک رات یہ خواب آئی کہ ہمارے گاؤں کے قبرستان کے پاس میں اور میرے تین بھائی ہیں ، اور اُدھر ہم نے ایک قبر جتنا گہرا گڑھا کھود کر اس میں پھولوں کے چھوٹے چھوٹے پودے لگائے ہیں اور پاس پانی کا ایک جوہڑ ہے جس سے میں اور میرا بھائی اُسے پانی دیتے ہیں ۔ اور بڑا بھائی دونوں چھوٹوں کو دیکھتا ہے جو کہ دور ایک کھال سے پانی لاتے ہیں اور اُن کو وہ بڑا بھائی کہتا ہے کہ ادھر اس جوہڑ سے ہی پانی دو ، تو ہم اُدھر سے ہی پانی دیتے ہیں ۔ ۲۔ ایک دفعہ خواب آئی کہ میں باغ میں بیٹھی ہوں اور ساتھ میری خالہ کا چھوٹا بیٹا ہے اور وہ مجھے تتلیاں پکڑ پکڑ کر لا دیتا ہے اور میں سوئی دھاگے کے ساتھ اُن تتلیوں کو پرونے لگتی ہوں جب دو بنڈل بن جاتے ہیں تو پہلے کو کھولتی ہوں تو وہ اُڑ کر آسمان پر اللہ کا لفظ بناتی ہیں اور پھر دوسری دفعہ دوسرا بنڈل کھولتی ہوں تو وہ بھی اُڑ کر اللہ کا لفظ بناتی ہیں تو میں بہت خوش ہوتی ہوں ۔ ۳۔ اور دو دفعہ یہ خواب آئی کہ میں اور میرا بڑا بھائی جب امریکہ پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو اس کے خلاف جہاد کرتے ہیں ، میرے پاس بھی کلاشن ہوتی ہے اور اس کے پاس بھی۔ ۴۔ ایک دفعہ یہ خواب آئی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سارے صحابہ کے نام بتائے اور
Flag Counter