Maktaba Wahhabi

776 - 822
کتاب الآداب …آداب کا بیان س:…چند ایک سلام ہیں ان کے دلائل قرآن و سنت سے پیش کریں : 1۔مسلمان کی ملاقات کے وقت 2۔سلام دعاء 3۔ سلامِ اعراض 4۔سلام علی الکفار 5۔سلام اور جواب 6۔ مشرکین کو سلام نہ کرنا (محمد حسین بن عبدالصمد ابراہیم) ج:…۱۔سلام لقاء مسلم کی دلیل اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک مسلم کے دوسرے مسلم پر چھ حق ہیں : ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب مسلم سے ملاقات ہو تو فوراً اس کو سلام کرنا ہے۔[اور جب دعوت دے تو قبول کرنا اور جب وہ خیر خواہی طلب کرے تو اس کی خیر خواہی کرنا اور جب چھینکے اور الحمد للہ پڑھے تو اس کا جواب دینا اور بیمار ہو تو عیادت کرنا اور جب فوت ہو جائے تو جنازہ کے پیچھے چلنا۔][1] ۲۔ سلام دعاء کی دلیل ہے: ((اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ ا للّٰه وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ ا للّٰه الصَّالِحِیْنَ۔)) [’’اے نبیؐ! آپ پر اللہ تعالیٰ کی رحمت سلامتی اور برکتیں ہوں اور ہم پر اور اللہ کے ( دوسرے) نیک بندوں پر( بھی) سلامتی ہو۔‘‘][2] ﴿وَالسَّلَامُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَیَوْمَ أَمُوْتُ وَیَوْمَ أُبْعَثُ حَیًّا﴾[مریم:۳۳] [’’اور مجھ پر میری پیدائش کے دن اور میری موت کے دن اور جس دن کہ میں دوبارہ زندہ کھڑا کیا جاؤں گا سلا م ہو۔‘‘] ۳۔سلام اعراض کی دلیل ﴿وَاِذَا خَاطَبَھُمُ الْجَاھِلُوْنَ قَالُوْا سَلَامًا﴾[الفرقان:۶۳] [’’اور جب بے علم لوگ ان سے باتیں کرنے لگتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے۔‘‘] ۴۔سلام علی الکفار کی دلیل موسیٰ اور ہارون علیہما السلام کا قول ہے ﴿وَالسَّلَامُ عَلیٰ مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی﴾[طٰہ:۴۷] [’’اور سلامتی اسی کے لیے ہے جو ہدایت کا پابند ہو۔‘‘]نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter