Maktaba Wahhabi

732 - 822
کتاب الدعاء والذکر …دعا اور ذکر کے مسائل س: سوتے وقت کون سی سورتیں پڑھنا ثابت ہیں نام بتا دیں ؟ (عبدالرؤف ، گجرات) ج: الم تنزیل السجدہ،سورۃ الملک ، سورۃ الاخلاص ، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس۔ [نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو سونے سے قبل سورۃ الم السجدہ اور سورۃ الملک پڑھا کرتے تھے۔][1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو سورۂ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر اپنی ہتھیلیوں پر پھونکتے اور پھر انہیں پورے جسم پر مل لیتے، پہلے سرچہرے اور جسم کے اگلے حصے پر ہاتھ پھیرتے اس کے بعد جہاں تک آپ کے ہاتھ پہنچتے تین مرتبہ ایسا کرتے تھے۔[2] [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات کو بنی اسرائیل اور سورۂ زمر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔][3] س: کیا یہ بات صحیح ہے یا اس طرح کی حدیث ہے کہ اگر ایک بندہ پہلی مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھتا ہے تو اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی ، دوسری مرتبہ پورے گھر کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی حفاظت میں ہو جاتے ہیں تیسری مرتبہ محلے والے ۔ (سجاد الرحمن شاکر بن حاجی محمد اکرم) ج: اس کا تو مجھے علم نہیں البتہ صحیح بخاری میں ہے: ((إِذَا أَوَیْتَ إِلٰی فِرَاشِکَ فَاقرَأ آیَۃَ الْکُرسِیِّ: ا للّٰه لَا اِلٰہَ إِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ حَتّٰی تَخْتِمَ الآیَۃَ۔ فَإِنَّکَ لَنْ یَزَالَ عَلَیْکَ مِنَ ا للّٰه حَافِظٌ ، وَلَا یَقْرَبَکَ شَیْطَانٌ حَتّٰی تُصبِحَ)) [4] [’’اگر تو رات کو بستر پر جا کر اس آیت کو پڑھ لے گا تو اللہ کی طرف سے تجھ پر حافظ مقرر ہو گا اور صبح تک شیطان تیرے قریب بھی نہ آ سکے گا۔‘‘] ۹/۱/۱۴۲۴ھ س: سورۂ کہف کی تشریح میں پڑھا تھا کہ آخری آیات اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا.....پڑھنے سے صبح جس وقت اُٹھنا چاہیں آنکھ کھل جاتی ہے ۔ اور حقیقتاً یہ وظیفہ کار گر بھی ہوا ہے کیایہ وظیفہ قرآن و سنت سے ثابت ہے؟
Flag Counter