Maktaba Wahhabi

694 - 822
کتاب الرقی والطب….....دم اور علاج کا بیان س:…کیا مریض کو دم کر کے کوئی چیز کھلانی پلانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟(محمد یونس شاکر ، نوشہرہ ورکاں ) ج:…جابر رضی اللہ عنہ والی حدیث سے استدلال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاء فرما کر ہنڈیا میں تھوکا تھا ۔ [1]پھر محمود بن ربیع والی حدیث میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر کے کنویں سے پانی لے کر ان کے منہ میں کلی کی تھی۔[2] ۲۳؍۶؍۱۴۲۳ھ س:…مولانا صاحب تقریبا ۲ ماہ سے میں ان بیماریوں میں مبتلا ہوں ڈپریشن ، ذہنی ٹینشن ، دل کی بیماریوں کی وجہ سے گھبراہٹ ہی گھبراہٹ رہتی ہے۔بیماریوں کی وجہ سے نہ سکون ملتا ہے نہ چین اور نہ نیند آتی ہے ۔ آپ اللہ سے میرے لیے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو ان بیماریوں سے شفا عطا فرمائے۔ بیماریاں یہ ہیں : تیزابیت ، پیٹ اور سینے میں جلن ، قبض ، گیس اور دل کا ہر وقت گھٹنا اور زیادہ تیز دھڑکنا ، معدے پر سوج بھی رہتی ہے۔ ج:…اللہ تعالیٰ آپ کی اور ہماری ہمہ قسم کی پریشانیاں اور بیماریاں دور فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین۔ جو آپ نے اپنی کیفیت لکھی ہے اس کے لیے تو ذکر و دعاء کا اہتمام فرمائیں وہ ذکر و دعاء مندرجہ ذیل ہیں : 1۔…ہر نماز کے بعد قرآن مجید کی آخری تینوں سورتیں قل ھو اللّٰه احد…الخ ، قل اعوذ برب الفلق …الخ اور قل اعوذ برب الناس.....الخ۔ کم از ایک دفعہ ضرور پڑھیں ۔[3] اوررات سوتے وقت باوضوء ہو کر دائیں کروٹ لیٹ کر دعاء :((اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ وَجْھِیَ اِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ)) [وَالْجَاتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَّرَھْبَۃً اِلَیْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجٰی مِنْکَ اِلاَّ اِلَیْکَ اَللّٰھُمَّ اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ] [4] [’’اے اللہ! تیرے ثواب کے شوق میں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہوئے میں نے اپنے آپ کو تیرے سپرد کر دیا اور تجھے اپنا پشت پناہ بنا لیا تجھ سے بھاگ کر کہیں پناہ نہیں مگر تیرے ہی پاس اے اللہ! میں اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے اُتاری اور تیرے اس نبی پر یقین کیا جسے تو نے بھیجا۔‘‘] پڑھیں ۔
Flag Counter