Maktaba Wahhabi

232 - 822
رفع الیدین س: 1۔ آیا رفع الیدین سنت ہے سنت کی تعریف اور رفع الیدین کے لیے لفظ سنت قرآن حدیث میں کہاں آیا ہے۔ وضاحت فرمائیں ؟ 2۔ایسی صحیح احادیث جن میں ذکر ہوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات تک رفع الیدین کرتے رہے ہیں ، باحوالہ نقل فرمائیں ۔ ؟(عبدالصمد بلوچ) ج: !صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رفع الیدین کیا کرتے تھے، قرآن مجید میں ہے: ﴿وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَھْتَدُوْنَ﴾ [الأعراف:۱۵۸][’’ اور تم اسی کی پیروی کرو ، تاکہ راہِ راست پاؤ۔ ‘‘] نیز قرآنِ مجید میں ہے: ﴿ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ ا للّٰه اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ﴾ [الاحزاب:۲۱] [’’تمہارے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بہترین نمونہ ہے۔ ‘‘]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( صَلُّوا کَمَا رَاَیْتُمُونِی أُصَلِّیْ)) [1] [’’ تم اس طرح نماز پڑھو، جس طرح مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔‘‘]باقی سنت کی تعریف قرآن و حدیث سے مجھے تو کہیں نہیں ملی۔ 3۔اس کی دلیل وہی ہے جو شروع نماز میں تاوفات رفع الیدین کرنے کی دلیل ہے۔ واللہ اعلم ۱۶ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۳ھ س: 1۔ رفع الیدین کرنا سنت ہے۔ مؤکدہ ہے یا غیر مؤکدہ سنت ہے؟ 2۔رفع الیدین کے بغیر نماز ہوسکتی ہے یا نہیں ؟ 3۔رفع الیدین نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری نمازوں میں کی ہے؟ 4۔رفع الیدین کے متعلق کتاب و سنت کی روشنی میں کتنی حدیثیں آتی ہیں ؟ 5۔رفع الیدن سجدہ سے سر اٹھاتے وقت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہے یا نہیں ؟ 6۔رفع الیدین علماء کہتے ہیں ۱۰ نیکیاں ملتی ہیں ۔ ثبوت ہے یا نہیں ؟ 7۔رفع الیدین کو حنفی علما ء گھوڑے کی دم ………کہتے ہیں ۔ آپ تشریح فرمائیں ؟ 8۔ رفع الیدین کم لوگ کرتے ہیں بہت لوگ نہیں کرتے ان کی نماز ہوتی ہے یا نہیں ؟
Flag Counter