Maktaba Wahhabi

177 - 822
عطاء فرماتے ہیں کہ پالان کے پچھلے حصہ کی لکڑی ایک ہاتھ یا اس سے کچھ زیادہ لمبی ہوتی ہے۔ [ابو داؤد؍ الصلاۃ؍ باب ما یستر المصلی ، حدیث:۶۸۶ اسے ابن خزیمہ نے صحیح کہا ہے۔ ]] ۲۴؍۶؍۱۴۲۲ھ نماز سے متعلقہ دیگر احکام س: میرے ایک دوست کو کسی نے کہا کہ ایک حدیث سے مکمل نماز ثابت کرو ۔ اس نے ابو داؤد والی ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی روایت پیش کی ۔ اس نے کہا کہ ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے جن دس صحابہ کو نماز سکھلائی ان میں سے کسی ایک اور ابو حمید ساعدی کے حالات زندگی بیان کرو۔ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کا واقعہ بھی بیان کرو۔ (محمد سلیم بٹ) ج: یہ بات کہ ’’ ایک حدیث سے مکمل نماز ثابت کرو‘‘ ایسی ہے جیسے کوئی کہے کہ ’’ایک آیت سے مکمل نماز ثابت کرو‘‘ یا ’’قرآن مجید سے مکمل نما ز ثابت کرو‘‘ کیونکہ مکمل نماز تکبیر تحریمہ سے لے کر سلام پھیرنے تک نہ تو قرآن مجید میں ہے نہ ہی کسی ایک آیت میں اور نہ ہی کسی ایک حدیث میں ۔ بلکہ قرآن مجید کی آیات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے اخذ کی گئی ہے ۔ نماز کی کوئی چیز کسی آیت یا حدیث سے اور نماز کی کوئی دوسری چیز کسی دوسری آیت یا حدیث سے وہلم جرا ۔ رہی ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ والی آپ کے دوست کی پیش کردہ حدیث تو اس میں بھی نماز کے سارے مسائل مذکور نہیں ہیں ۔ اس لیے آپ کے دوست کو چاہیے تھا کہ وہ اس سوال کے جواب میں فرماتے یہ سوال ہی سرے سے بے بنیاد و بے دلیل ہے نہ نقل میں اس کی بنیاد و دلیل ہے اور نہ ہی عقل میں ۔ باقی ابو حمید ساعدی ، مالک بن حویرث ، ابو محذورہ اور دیگر کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم کے حالات اس موضوع پر لکھی ہوئی کتابوں میں دیکھ لیں کہ یہ مختصر مکتوب ان چیزوں کا متحمل نہیں ۔ [یہ ابو حمید عبدالرحمن سعد انصاری خزرجی ساعدی کے بیٹے ہیں ان کی کنیت زیادہ مشہور ہے ۔ ان سے ایک جماعت نے روایت حدیث کی ہے ۔ معاویہ رضی اللہ عنہ کے آخر دورِ خلافت میں انہوں نے انتقال کیا۔ جن دس صحابہ کو ابو حمید ساعدی نے نماز سکھلائی ان میں سے ایک ابو قتادہ ہیں ، نام حارث ہے ، ربعی کے بیٹے انصار میں سے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخصوص شہسوار ہیں ۔ ۵۴ھ میں بمقام مدینہ انتقال فرمایا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ صحیح نہیں بلکہ علی رضی اللہ عنہ کی خلافت میں بمقام کوفہ انتقال ہوا ۔ علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تمام محاربات میں شریک رہے ۔ حالانکہ ان کی عمر ۷۰ ستر سال تھی یہ ان لوگوں میں سے ہیں جن کی کنیت نام پر غالب ہے ۔ ربعی میں را مکسور ، باء
Flag Counter