Maktaba Wahhabi

161 - 822
اور وضوء کر وہ گیا اور وضو کر کے آ گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ’’ جا اور وضو کر‘‘ وہ پھر گیا اور وضوء کر کے آیا ، اس پر ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے اسے کس سبب سے وضوء کا حکم دیا ہے۔ فرمایا کہ’’ یہ اپنا تہبند لٹکائے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ جس کا ذکر بلند ہے تہبند لٹکا کر نماز پڑھنے والے کی نماز کو قبول نہیں کرتا۔ ‘‘][1] مساجد کا بیان س: مسجد پر دو سال پرانا قرض ہے جو کہ نہ تو اُتارا جا سکا ہے اور نہ ہی آیندہ اُتارنے کی کوئی بظاہر سبیل نظر آتی ہے ۔ کیا زکوٰۃ کے پیسوں سے یہ قرض ادا کیا جا سکتا ہے ؟ (عبدالغفار قمر ، شاہین آباد) ج: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿اِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَائِ وَالْمَسَاکِیْنِ وَالْعَامِلِیْنَ عَلَیْھَا وَالْمُؤَلَّفَۃِ قُلُوْبُھُمْ وَفِی الرِّقَابِ وَالْغَارِمِیْنَ وَفِیْ سَبِیْلِ ا للّٰه وَابْنِ السَّبِیْلِ فَرِیْضَۃً مِّنَ ا للّٰه وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ ﴾ صدقہ و زکاۃ کے مصرف ہیں آٹھ: سورۂ توبہ کی آیت نمبر ساٹھ (۶۰)ان آٹھ مصارف میں مسجد نہیں آئی اس لیے صدقہ و زکاۃ مسجد پر صرف نہیں ہو سکتے۔ واللہ اعلم ۲۸؍۲؍۱۴۲۴ھ س: ایک مسجد کی چیز دوسری مسجد میں استعمال ہو سکتی ہے یا مسجد کی چیزیں محلے میں کسی گھر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ؟ جیسے مسجد کی گھڑی یا سیڑھی ، پائپ وغیرہ۔ (محمد سلیم بٹ) ج: مسجد کی انتظامیہ کی اجازت کے ساتھ درست ہے۔ ۸؍۱؍۱۴۲۴ھ س: کیا اس مسجد میں نماز پڑھنا اور امامت کرانا جائز ہے جس کی جدار قبلہ کے آگے قبرستان ہے ؟ مسجد کی جنوب مشرق میں ایک دربار ملحق مسجد ہے جس میں غیر اللہ کی پوجا کی جاتی ہے۔ اکثر حاضرین مسجد کا عقیدہ شرکیہ ہے نیز مسجد کی جدار قبلہ میں دو کھڑکیاں ہیں جن کو بوقت ضرورت کھولا جاتا ہے تو سامنے قبریں نظر آتی ہیں ۔(مدیر مکتب جامعہ اشاعۃ الاسلام ،عارف والا) ج: جس مسجد کی بنیاد و بناء اللہ تعالیٰ کے تقویٰ اور اس کی رضا و خوشنودی پر نہیں تھی اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿لَا تَقُمْ فِیْہِ اَبَدًا لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَی التَّقْوٰی مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ أَنْ تَقُوْمَ فِیْہِ﴾ [التوبۃ:۹:۱۰۸]
Flag Counter