Maktaba Wahhabi

96 - 348
86۔ایک آدمی اپنی بیٹی کی شادی ایسے جاہل آدمی سے کردیتا ہے جو ارکانِ اسلام کو جانتا تک نہیں،اس کا کیاحکم ہے؟ سرپرست کوچاہیے کہ اپنی بیٹی کی شادی ایسے آدمی سے کرے جو دین،اخلاق اور امانت میں زیادہ لائق وفائق ہو،شرعی دلائل اسی کے متقاضی ہیں۔(اللجنة الدائمة:7760) 87۔لاوارث عورت سے شادی کا حکم۔ ایسی عورت سے کہ جس کا خاندان نامعلوم ہے،شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ،جبکہ عورت نیک اور دین والی ہو،کیونکہ وہ بھی ضرورت مند ہے کہ کوئی اس کی عزت وعصمت کا محافظ ہو۔یہ شرعی انداز سے شادی ہو،یہ لونڈیوں سے شادی کے مثل نہیں ہے کیونکہ یہ تو آزاد ہے،اس کا نکاح شرعی حاکم کروائے گا،کیونکہ جس کا کوئی سرپرست نہ ہو اس کا سرپرست حاکم ہی ہوتا ہے۔ (اللجنة الدائمة:1525) 88۔مسئلہ۔ سوال:ایک آدمی نے ایک عورت سے شادی کی،پھر اسے طلاق دے دی اور دوسرے آدمی نے اس سے شادی کرلی،کیا پہلے آدمی کی اولاد کی دوسرے آدمی کی اولاد سے شادی جائز ہے جو کہ اسی عورت سے ہے یا کہ وہ عورت کے محرم ہونگے؟ جب ایک آدمی ایک عورت سے شادی کرے،پھر اسے طلاق دیدے اور دوسرا آدمی اس سے شادی کرلے تو پہلے آدمی کی اولاد کی شادی دوسرے آدمی کی اس اولاد سے جائزہے،جو اس عورت کی اولاد سے نہ ہو،
Flag Counter