Maktaba Wahhabi

79 - 348
عقدِ نکاح کے مسائل 56۔الفاظ ِعقد۔ ہر وہ لفظ جوعقد ِنکاح پر دلالت کرتا ہے اس سے نکاح درست ہے،سب سے واضح الفاظ درج ذیل ہیں:’’میں نے تیری شادی کردی‘‘، ’’میں نے تیرا نکاح کردیا‘‘ ’’میں نے تجھے مالک بنا دیا۔‘‘ (اللجنة الدائمة: 4123) 57۔نکاح کے موقع پر سورۃ فاتحہ پڑھنا۔ یہ غیر شرعی بلکہ ایک بدعت ہے،فاتحہ ہو یا کوئی اور خاص سورت صرف اسی جگہ پڑھی جائے جہاں اس کا پڑھنا مشروع ہے، اگر کسی اور ہر جگہ بغرض عبادت پڑھی گئی تو بدعت شمار ہوگی، ہم نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ تمام مواقع پر ہی فاتحہ پڑھتے ہیں،یہاں تک کہ ہم نے سنا ہے ایک آدمی کہتا ہے فاتحہ میت پر پڑھواور فلاں پر اور فلاں پر پڑھو،یہ سب بدعات و خرافات ہیں،فاتحہ ہو یا کوئی اور سورت صرف ایسی حالت ، جگہ اور وقت میں پڑھی جائے گی کہ جہاں کتاب وسنت کی روشنی میں مشروع قراردی گئی ہے،ورنہ بدعت تصور ہوگی اور پڑھنے والے کو روکا جائے گا۔(ابن عثيمين :نور علي الدرب،:2)
Flag Counter