Maktaba Wahhabi

66 - 348
38۔بیٹی کو ایسے آدمی سے نکاح کرنے پر مجبور کرنے کا حکم دینا جسے وہ ناپسند کرتی ہے۔ یہ جائز نہیں ہے،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (وَالْبِكْرُ يَسْتَأْذِنُهَا أَبُوهَا ، وَإِذْنُهَا وَصَمْتُهَا))[1] ’’کنواری لڑکی سے اس کا باپ اجازت لے اور خاموشی ہی اس کی اجازت ہے۔‘‘ اگر وہ اس شخص کو ناپسند کرتی ہے،چاہے متقی ہی ہو تو پھر بھی باپ اسے مجبورنہیں کرسکتا،وہ بس اسے نصیحت کرسکتا ہے اور جو اس کے لیے بہتردیکھتا ہے اس کی طرف اشارہ کرسکتا ہے،اور لڑکی کے لیے مشروع یہ ہے کہ نیکی اور خیر کے کام میں اپنے باپ کی اطاعت کرے،جبکہ لڑکا بھی نیک اور صالح ہے تواس کے لیے مسنون ہے کہ اپنے باپ کی فرمانبرداری کرے،اس کی شفقتوں اور احسانات کو چنداں فراموش نہیں کرے،لیکن اگر وہ اس شخص کو پسند نہیں کرتی تواس معاملے میں باپ کی اطاعت بہرحال ضروری نہیں ہے۔واللّٰه ولي التوفيق۔ (ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:20/424) 39۔چاندی کی انگوٹھی کا حکم۔ مردوں اور عورتوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین نے چاندی کی انگوٹھی پہنی ہے،لیکن سونے کی انگوٹھی صرف عورتوں کے لیے جائز ہے،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter