Maktaba Wahhabi

46 - 348
بعد میں آدمی کو وہ خوبصورتی نظر نہ آئی جو اس وقت تھی تو وہ ایسا بے رغبت ہوگا کہ جدائی کا اندیشہ ہے،یہ خیال رکھنا ضروری ہے،کیونکہ منگیتر کی نظر اورخاوند کی نظر میں یقیناً فرق ہوتا ہے،خاونداس کا مالک ہے اور اس کا حصول باوثوق طریقہ سے ہوچکا ہے۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ جب آدمی کسی عورت سے نکاح کا آرزومند ہو تو شوق ِنکاح کی خاطر اس کے چہرے،ہتھیلیوں ،سربال اور قدم دیکھ سکتا ہے،لیکن شرط ہے کہ خلوت نہ ہو،اور عورت کے ساتھ محرم کا ہونا لازم ہے کیونکہ اجنبی عورت سے خلوت حرام ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِاِمْرَأَةٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ)) [1] ’’کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہر گز تنہا نہ ہومگر محرم کے ساتھ۔‘‘ (ابن عثيمين :نور علي الدرب ،ص:6) 8۔لڑکی کا اپنے منگیتر کے باپ سے مصافحہ کرنا: یہ جائز نہیں کہ لڑکی اپنے منگیتر کے باپ کے سامنے بےحجاب ہو،کیونکہ وہ عقدِنکاح کے بعد ہی اس کا محرم بنے گا،البتہ منگیتر کے سامنے بے حجاب ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں،لیکن بغیر خلوت وشہوت کے۔اورنہ ہی ازراہِ تلذذ اس کی طرف دیکھنا درست ہے،منگیتر کے سامنے اس کا بے حجاب ہونا محض جانکاری کے لیے ہے،پھر اگر دونوں طرف سے رغبت وشوق ظاہر ہوتاہے تو عقدِنکاح ہوجائے گا ،وگرنہ دونوں اپنے اپنے باپ کے گھر میں رہیں گے۔ (ابن عثيمين :نور علي الدرب ،ص:10)
Flag Counter