Maktaba Wahhabi

376 - 348
وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًارَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ ۚ إِن تَكُونُوا صَالِحِينَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا)) (الأسراء:23تا 25) ”اورتیرے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھاسلوک کرو،اگر کبھی تیرے پاس دونوں میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ ہی جائیں تو ان دونوں کو ”اُف“ مت کہہ اور نہ انھیں جھڑک اور ان سے بہت کرم والی بات کہہ۔اور رحم دلی سے ان کے لیے تواضع کا بازو جھکا دے اور کہہ اے میرے رب! ان دونوں پر رحم کرجیسے انھوں نے چھوٹا ہونے کی حالت میں مجھے پالا۔تمہارا رب زیادہ جاننے والا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے،اگر تم نیک ہوگے تو یقیناً وہ بار بار رجوع کرنے والوں کے لیے ہمیشہ سے بےحد بخشنے والا ہے۔“ اس آیت کریمہ سے معلوم ہواکہ ان سے آواز بلند کرنا جائز نہیں ،بلکہ ان کا ادب اوران کے لیے بازوؤں کو جھکا دینا واجب ہے،ان کا اولادپر بددعاکرنا بہت بڑی بات ہے اس لیے کہ یہ جلد قبول ہوتی ہے،اگر بیٹا ان پر ظلم کرتا ہو۔(اللجنة الدائمة:4494) 468۔والدین کی اطاعت میں سنت ترک کرنا۔ جب والدین کی اطاعت اللہ تعالیٰ کے احکامات میں سے کسی حکم کی مخالف ہو یا اللہ کی حرام کردہ چیز کے ارتکاب کا باعث ہوتو خالق کی نافرمانی میں
Flag Counter