Maktaba Wahhabi

365 - 348
456۔والدین کی وفات کے بعد کن اعمال کے ذریعے ان سے نیکی کروں؟ صدقہ،استغفار،صلہ رحمی،ان کے دوستوں کی عزت،یہ سارے ایسے کام ہیں کہ جن کی بناء پر ان سے نیکی کی جاسکتی ہے،ان کےلیے استغفار کرنا سب سے افضل چیز ہے۔اے مسلمان بھائی! تجھ پر لازم ہے کہ اپنے فوت شدگان کے لیے دعا کرے اور اپنی ذات کے لیے صالح اعمال کر،تو نیک اعمال کا بہت ہی زیادہ محتاج ہے،تیرے پاس عنقریب وہ دن آنے والا ہے جب تو تمنا کرے گا کہ کاش تیرے نیکی کے صفحے میں ایک نیکی ہی ہوتی ۔ (ابن عثيمين :نور علي الدرب،: 6) 457۔والدین کی وفات کے بعد نماز پڑھتے وقت ان کے لیے بھی نماز پڑھنا،درج ذیل حدیث کو بنیاد بناتے ہوئے۔ ((من بر الوالدين بعد مماتهما أن تصلى لهما مع صلاتك وأن تصوم لهما مع صيامك)) ”والدین کی وفات کے بعد ان کےساتھ نیکی میں سے ہے کہ تو اُن کے لیے نماز پڑھے اپنی نماز کےساتھ اور ان کے لیے روزہ رکھے اپنے روزے کے ساتھ۔“ یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت نہیں،لیکن والدین کی وفات کے بعد ان کے ساتھ نیکی میں سے ہے کہ توان کے لیے استغفار کرے،اور ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرے،ان کےدوستوں کی عزت کرے،جن رشتوں کی بناء پر تیرے اور ان کے درمیان تعلق ہوں ان سے صلہ رحمی کر،یہ ان کی وفات کے
Flag Counter