Maktaba Wahhabi

360 - 348
کہ تعزیت کے وقت میت کے رشتہ داروں کو تحائف دینا بے بنیاد بدعت ہے، نیز لوگوں کو جو بغرض تعزیت آتے ہیں تنگی و تکلیف میں مبتلا کرنا ہے، مستحب یہ ہے کہ ان کے لیے کھانا تیار کیا جائے اور اگر میت والے مفلس ونادارہیں تو ان پر صدقہ کرنا مستحب ہے، جس سے ان کی ضرورت پوری ہو جائے یا اس کام پران کی معاونت ہو جائے۔(اللجنة الدائمة:19664) 449۔میت کے مال سے ورثاء کی اجازت کے بغیر صدقہ کرنا۔ یہ جائز نہیں، کیونکہ یہ مالِ غیر میں بغیر اس کی اجازت کے تصرف ہے۔(اللجنة الدائمة:4990) 450۔چھوٹے بچوں کے مال سے تعمیرمسجد ۔ چھوٹے بچوں کے مال سے مسجد کی تعمیر جائز نہیں ہے، کیونکہ وہ اس کام اور دیگر کاموں کے لیے معتبر اذانِ شرعی کے مالک نہیں ہیں کہ جس کی بنیاد پر ان کے مال کو لیا جا سکے، ان کے وکیل کے لیے بھی ان کے مال میں تصرف جائز نہیں، سوائے اس کے جس میں ان کی مصلحت ہو اور ان کی دنیاوی مصلحت (کہ وہ چھوٹے ہیں)ان کی اخروی مصلحت سے مقدم ہے، لیکن بالغ اگر اجازت دیں تو وہ اپنے حق میں اجازت کے اہل ہیں، ان کے لیے جائز ہے کہ اپنے باپ سے حاصل ہونے والی ساری وراثت تعمیر مسجد کے لیے وقف کردیں، اسے اپنے باپ کے لیے کریں یا اپنے اور اس کے درمیان اجرو ثواب کی شراکت کریں۔(اللجنة الدائمة:1430) 451۔عصبہ کی تعریف۔ عصبہ سے مراد ہر وہ وارث ہے جو غیر مختص حصہ لیتا ہے، ورثاء دو طرح
Flag Counter