Maktaba Wahhabi

355 - 348
437۔بعض ورثاء کو محروم کرنے کےلیے کسی کو زندگی میں ہی مال دے دینا۔ انسان کے لیے جائز نہیں کہ بعض ورثاء کو محروم کرنے کے لیے ایسا عقد کرے جس کے پیش نظر اپنا سارا مال زندگی میں ہی کسی کو دیدے تا کہ کوئی مطالبہ نہ کرسکے،اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہر بندے نیز اس کی نیت اور ارادے پر خوب مطلع ہیں۔(اللجنة الدائمة:16666) 438۔مسئلہ۔ سوال۔بیٹیوں سےمطالبہ کرنا کہ وراثت اپنے بھائیوں کے لیے چھوڑ دیں اور ان کا شرم وحیا اور خوش معاملگی رکھنے کے لیے یہ اقدام کرنا؟ جواب۔بیٹیوں پر لجاجت اور اصرار جائز نہیں حتی کہ وہ اپنی وراثت بھائیوں کے لیے چھوڑدیں،یہ بہت بُری عادت ہے ،بطور خاص تو نے ذکر کیا کہ وہ حیا اور خوش معاملگی پیدا کرنے کے لیے ایساکرتی ہیں،یہ مجبور کرنے کے قریب قریب ہے،لہذا ناجائز ہے،اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے بیٹیوں کو ان کا حق دیا ہے،فرمایا: ((يُوصِيكُمُ اللّٰهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ ۖ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ ۚ)) (النساء:11) ” اللہ تمھیں تمہاری اولاد کے بارے میں تاکیدی حکم دیتا ہے،مرد کے لیے دوعورتوں کے حصے کےبرابر حصہ ہے،پھر اگر وہ دو سےزیادہ عورتیں(ہی) ہوں،تو ان کے لیے اس کا دوتہائی ہے جو اس
Flag Counter