Maktaba Wahhabi

327 - 348
وراثت 388۔وراثت کے متعلقہ حقوق۔ اگر وراثت تنگ پڑجائے تو ترتیب سے پانچ حقوق لاگو ہوتے ہیں: 1۔میت کی تجہیز وتکفین اور دفن وغیرہ کے اخراجات۔ 2۔وہ قرض جو بعینہ وراثت سے متعلق ہوں، جیسا کہ ایسا قرض جس کے سبب چیز گروی رکھی ہے اور ایسی دیت جو محرم آدمی کی گردن سے متعلق ہے،وغیرہ۔ 3۔عام قرض چاہے اللہ کے ہوں یا کسی آدمی کے۔ 4۔وصیتیں جو ایک تہائی یا کم مال سے ہوں کسی اجنبی کے لیے، اگر ایک تہائی مال سے زیادہ کی ہوں یا کسی وارث کے لیے ہوں تو دیگر ورثاء کی رضا مندی ضروری ہے۔ 5۔میت کا ترکہ،وراثت۔(ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:20/112) 389۔وراثت کی شروط۔ 1۔میت کے مرتے دم وراثت حاصل کرنے والے وراث کی زندگی کا ثبوت یا حکماً اس کازندوں کے ساتھ الحاق،وہ دو شرطوں سے وارث بنے گا: ا۔میت کے مرتے دم اس کا رحم میں ہونا چاہے نطفہ کی صورت میں ہے۔ ب۔اس کا زندہ و سلامت جنم لینا۔
Flag Counter