Maktaba Wahhabi

323 - 348
پرورش کے احکامات 385۔پرورش کا زیادہ حقدار کون؟ جب پرورش کامستحق مفقود ہو یاکوئی مانع آجائے تو پرورش کرنے والوں میں سے جو زیادہ قریب ہے وہ اس کی جگہ لے گا اوراس اختیار کا مالک ہوگا جس کا وہ مالک تھا،بعض فقہاء نے اس کی وضاحت کی ہے۔صاحب”الشرح الکبیر“ رقمطراز ہیں: اگرباپ نہ ہو یا اہل نہ ہو اور عصبہ رشتہ داروں مثلاً بھائی،چچا،چچا کابیٹا ہوں تو ان میں سے کسی کو باپ کا قائم مقام بنادیا جائےگا،پھر امام اس کے اور اس کی ماں کےمابین اختیار دےگا،اس لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عمارہ خرمی کو اس کی ماں اور چچا کے مابین اختیار دیاتھا کیونکہ چچا اس کاعصبہ ہے ،سو باپ کے مشابہ ہے،اسی طرح اگر ماں نہ ہو یا پرورش کی اہل نہ ہوتودادی پرورش کرے گی،بچے کو اس کو اور اس کے باپ کے درمیان دونوں ہی معدوم ہوں یا دونوں پرورش کےقابل نہ ہوں تو بچے کو کسی عورت کے سپرد کیا جائےگا،یعنی اس کی بہن یا پھوپھی یا اس کی خالہ ،یہ اس کی ماں کی قائم مقام ہوں گی،اور ان کے اور اس کے بچے کے عصبہ کے مابین اختیار دیاجائے۔ (ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:22/319)
Flag Counter