Maktaba Wahhabi

287 - 348
سکتی ہے جس میں صراحت نہ ہو۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ((وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ)) (البقرة:235) ”اور تم پر اس بات میں کچھ گناہ نہیں جس کے ساتھ تم ان عورتوں کے پیغامِ نکاح کا اشارہ کرو۔“ اللہ تعالیٰ نے پیش کش روارکھی ہے لیکن صراحت کی اجازت نہیں دی،اس میں اللہ تعالیٰ ہی کی حکمت بالغہ ہے،وہی جانتاہے۔(ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:22/204) 331۔مدتِ سوگ کے دوران عورت کے لیے زعفران کے ساتھ قہوہ پینے کا حکم۔ اگر زعفران کی خوشبو باقی ہوتو جائز نہیں،کیونکہ اس کے منہ سے خوشبو ظاہر ہوجائے گی اور پکانے کے سبب اس کی خوشبو زائل ہوجائے تو کوئی حرج نہیں۔(ابن عثيمين:نور علي الدرب:9) 332۔عورت کا دورانِ عدت ادائیگی حج کے لیے سفر کرنا۔ وہ سفر نہیں کرسکتی،کیونکہ اس پر واجب ہے کہ حج کے لیے سفر نہ کرے اور اپنے فوت شدہ خاوند کے گھر میں ہی رہے ،حتی کہ اس کی عدت گزرجائے،اس حالت میں اس پر سفر حج لازم نہیں ہے،اگلے سال جب دوبارہ موسم حج آئے گا اور یہ بھی عدت سے نکل چکی ہوگی تو محرم کےساتھ حج کرے گی،اگر اس کے لیے ممکن ہواتو ۔اب جبکہ وہ دورانِ عدت حج کرچکی ہے تو حج کی حد
Flag Counter