Maktaba Wahhabi

265 - 348
تعالیٰ کے سپرد ہے، اگر چاہے تو سزا دے، اس کا خیرانجام اللہ کے فضل و رحمت سے جنت ہے اور وہ حدیث جس میں ہے کہ ولدِزنا جنت میں نہیں جائے گا،وہ موضوع (من گھڑت)ہے۔(اللجنة الدائمة:2387) 302۔ولدِ زنا کےحقوق اگر اس کی ماں مسلمان ہے تو اس کے حقوق دیگر مسلمانوں کی اولاد جیسے ہیں کیونکہ وہ اپنی ماں کے تابع ہے، اس کے حقوق اسی پر ہیں، پھر اس پر جس کا وہ اس اس کے رشتہ داروں میں سے وارث بنے گا،پھر مسلمانوں کی جماعت پر،نہ کہ زانی پر، کیونکہ وہ اس کا شرعی باپ نہیں۔(اللجنة الدائمة:2387) 303۔باپ چاہے بھی تو متبنیٰ بنانا جائز نہیں ہو سکتا۔ لوگوں میں سے کسی کے لیے جائز نہیں کہ کسی کے لیے اپنی اولاد سے پہلو تہی اختیار کرے کہ اس کا اپنی اولاد سے نسب ٹوٹ جائے اور دوسرے کے ساتھ جڑجائے،جس طرح کسی کے لیے یہ جائز نہیں کہ اپنے نسب میں اس کو شامل کرے جو اس میں سے نہیں ہے، یہ نص اور مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہے۔(اللجنة الدائمة:3149) 304۔لڑکی کالےپالک بنانے والے باپ سے خلوت اختیار کرنا۔ متبنیٰ (لےپالک بنانا)تجھے اس آدمی کی بیٹی نہیں بناتا جس نے تجھے لے پالک بنایا ہے، جس طرح کےدورِجاہلیت میں ہوتا تھا،ہاں اس آدمی کا اپنے لے پالک پر احسان، بچپن کی تربیت ،اس کی ضروریات کا تحفظ، یہاں تک کہ وہ بڑا سمجھدار ہو جائےاور اپنے کاموں کے لیے خود کفیل اور ذاتی زندگی
Flag Counter