Maktaba Wahhabi

260 - 348
سے جماع نہیں کروں گا،پھر چار ماہ سے پہلے ہی اس کے ساتھ جماع کرلیا؟ جواب۔اگرواقعتاً ایسا ہی ہوا ہے جیساکہ ذکر کیا گیا ہے تو اس پر قسم کا کفارہ واجب ہوگا،دس مسکینوں کو(اوسط درجے کا جوتو اپنے گھر والوں کو کھلاتا ہے) کھانا کھلانا،یا انھیں کپڑے پہنانا یا ایک مومنہ گردن آزاد کرنا،اگر اس کی استطاعت نہ رکھے تو تین دن کے روزے ہیں۔(اللجنة الدائمة:9404) 292۔لعان والی عورت سے نکاح کرنا۔ جب میاں بیوی کے مابین لعان کا عمل مکمل ہوجائے تو ان کے درمیان ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدائی ڈال دی جائےگی،وہ اس کے لیے کسی صورت حلال نہیں ہوسکتی،اب یہ عورت عدت گزارنے کے بعد کسی اور سے نکاح کرسکتی ہے،جب نکاح کی شروط پوری ہوں اور کوئی مانع نہ ہو،کتاب وسنت کے عمومی دلائل اس کو ثابت کرتے ہیں۔(اللجنة الدائمة:8947) 293۔اس بچے کا حکم جس کے ماں باپ نے لعان کیا ہو۔ جب شرعی لعان پورا ہوجائے گا تو بچہ ماں سے لاحق کیا جائے گا۔نہ کہ اس کے ساتھ جس نے اس کی ماں سے لعان کیا،نہ ہی ان دونوں کے درمیان وراثت ہوگی،جیساکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت ہے۔(اللجنة الدائمة:4091)
Flag Counter