Maktaba Wahhabi

247 - 348
”اس سے پہلے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں“ (ابن عثيمين :نور علي الدرب،:2) 274۔عورت کا اپنے خاوند سے ظہار کرنا اور کہنا:وہ میرے بھائی کی طرح ہے۔ اس قول کے متعلق حکم یہ ہے کہ عورت کے لیے جائز نہیں کہ ایسا بول بولے، کیونکہ جس چیز کو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے حلال قراردیا ہے اسے حرام کے ساتھ تشبیہ دے رہی ہے، یہ بہت بڑا جھوٹ ہے، لیکن اس کا حکم ظہار والا نہیں، یعنی اس پر کفارہ ظہار لازم نہیں آئے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ظہار کو مردوں کے ساتھ خاص کیا ہے۔ فرمایا: ((وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِن نِّسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا)) (المجادلة:3) ”اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھر رجوع کر لیتے ہیں۔“ لیکن عورت جب مرد سے یہ کہے گی تو اس پر قسم کا کفارہ آئے گا اور وہ ہے: دس مسکینوں کو کھانا کھلانا، یا انھیں کپڑے پہنانا یا گردن آزاد کرنا، جو یہ نہ کر سکے وہ تین دن کے مسلسل روزے رکھے، مسکینوں کو کھانا کھلانا دو طرح ہے، یا تو وہ صبح اور شام دو قت کھانا تیار کرے اور انھیں بلائے یا وسط درجے کا کھانا جو اہل علاقہ کھاتے ہیں وہ ان کے سپرد کردے، چھ کلو کی مقدار کے حساب سے زیادہ مناسب ہوگا کہ ساتھ گوشت بھی ہو، جس کا سالن بنالیں تاکہ کھانا کھلانےکا مفہوم واضح اور کامل ہو جائے۔ (ابن عثيمين :نور علي الدرب،:12)
Flag Counter