Maktaba Wahhabi

222 - 348
دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ، کپڑے پہنانا یا گردن آزاد کرنا، جس نے یہ تین چیزیں نہ پائیں تو اس پر تین روزے ہیں، جس طرح کہ کتاب اللہ[1]۔میں بطور نص میں اس کی تعلیم دی گئی ہے۔(الفوزان:المنتقيٰ:266) 242۔اس آدمی کا حکم جس نے اپنی بیوی کی طلاق کو کسی کام پر معلق کیا،پھر اسے وہ کام کرنے کی اجازت دے دی۔ تیرا اسے اجازت دینا اس طلاق کو بے کار نہیں کر سکتا، جس پر تونے قسم اٹھائی یا طلاق کو معلق کیا، اس کام سے رجوع تجھے کوئی فائدہ نہیں دےگا، طلاق بحالہ باقی ہے، جب بیوی نےوہ کام کیا جس سے تونے اسے منع کیا تھا،اگر تیرا مقصد محض بیوی کو روکنا تھا، اور طلاق کو اس کام پر معلق نہیں کیا تھا تو تجھ پر قسم کا کفارہ آئے گا، کیونکہ یہ قسم کے قائم مقام ہے، اگر تیرا ارادہ اس کام پر طلاق کو معلق کرنے کا تھا تو جب وہ معلق علیہ کام کرے گی تو طلاق واقع ہو جائے گی۔(الفوزان:المنتقيٰ:262) 243۔دل میں طلاق ۔ سوال۔ آدمی ہی دل میں نیت کرتا ہے کہ اس کی بیوی فلاں وقت یہ کام نہ کرتی تو اسے طلاق دے دیتا، اس پر قسم اٹھاتا ہے اور یہ نیت وقت حال یا استقبال سے نہیں۔ جواب۔۔اگر اس نے کسی معین وقت کی نیت کی تھی کہ اس خاص وقت میں وہ یہ کام نہیں کرے گی،، پھر وہ وقت گزر گیا تو وقت گزرنے کے ساتھ قسم بھی ختم
Flag Counter