Maktaba Wahhabi

153 - 348
161۔لڑکے سے سہاگ رات کی صبح بیوی کے پردہ بکارت کے متعلق پوچھنا۔ اس بارے سوال کرنا اور اس کا جواب دینا دونوں جائز نہیں بلکہ اس دروازے کو بند کرنا چاہیے، تاکہ مسلمانوں کے ستروں کی پردہ پوشی ہو سکے۔(اللجنة الدائمة: 9378) 162۔ایک بُری عادت۔ پردہ بکارت کو انگلی سے پھاڑنا شرعاً ممنوع ہے، یہ ایک بدعادت ہے اور اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کی مخالفت ہے جو کہ اسے جماع سے زائل کرنے کے حوالے سے ہے،اس مخالفت میں سے یہ بھی ہے کہ لڑکی عورتوں کی موجودگی میں ستر کھولے اور خاندان کی موجودگی میں ہی یہ کام کرے۔(اللجنة الدائمة: 3627) 163۔خاوند کی عدم موجودگی میں بیوی کا کسی کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دینا۔ یہ جائز نہیں الایہ کہ وہ اس کے محرم ہوں، جیسا کہ اس کا باپ سسر، بھائی، خاوند کا بیٹا ، عورت کا بھتیجا، چچا ، ماموں اور دیگر محارم۔(اللجنة الدائمة: 4313)
Flag Counter