Maktaba Wahhabi

148 - 348
اجازت کے عزل حرام ہے،اس لیے کہ عورت کا بھی بچے پر حق ہے،اس وجہ سے اگرواضح ہوجائے کہ خاوند بانجھ ہے اور بیوی اس بانجھ پن پر راضی نہیں تو فسخ نکاح کامطالبہ کرسکتی ہے کیونکہ اولاد پیدا کرناعورت کا بھی حق ہے۔ خلاصہ جواب یہ ہے کہ عورت کے لیے تاخیر حمل دوا کا استعمال جائز نہیں ہے مگر خاوند کی اجازت کے ساتھ ،خاوند اگرراضی ہوتو پھر تاخیر حمل کی ضرورت کو دیکھیں گے ،اگر واقعتاً ضرورت ہوتو کوئی حرج نہیں،اور اگر کوئی ضرورت نہ ہوتو اسے چھوڑنا زیادہ مناسب ہے۔ (عثيمين :نورعلي الدرب:10/26) 152۔میاں بیوی کے مابین ہونے والے ازدواجی تعلق کی ویڈیو فلم بنانا۔ میاں بیوی کے درمیان تعلق زن وشوئی کی ویڈیو بنانا سخت حرام ہے،تصویر کی حرمت کے عمومی دلائل کی وجہ سے،اور اس لیے بھی کہ اس ازدواجی تعلق کی ویڈیو بہت زیادہ شر وفساد کا پیش خیمہ ہے،جسے نہ شرع مانتی ہے،نہ عقل اور نہ ہی عادت،سو اس سےدوررہنا واجب ہے اورضروری ہے کہ عزت اورستر کی حفاظت کا خیال رکھاجائے،کیونکہ یہ ایمان،فطرت اور اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ چیزوں میں سے ہے۔ (اللجنة الدائمة: 22659) 153۔بیوی کا خاوند پر مطالبات کابوجھ ڈالنا۔ یہ رہنے سہنے کابُرا انداز ہے۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ((لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ ۖ وَمَن قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللّٰهُ ۚ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا إِلَّا مَا آتَاهَا)) (الطلاق:7) ”لازم ہے کہ وسعت والا اپنی وسعت میں سے خرچ کرے اور
Flag Counter