Maktaba Wahhabi

135 - 348
اور اگر بیوی کو معیشت ،لباس،رہائش اورکھانے پینے کے سلسلے میں کوئی پریشانی نہ ہوتو بھی اپنے حقوقِ زوجیت کے بارے بہرحال اسے حق حاصل ہے۔(اللجنة الدائمة:606) 136۔عورت خاوند کی اجازت کے بغیر بازار جاسکتی ہے؟ جب عورت خاوند کے گھر سے نکلنے کا ارادہ کرے تو اسے بتلائے کہ کس طرف جارہی ہے اور وہ اسے اجازت دیدے جب تک کوئی خرابی نظر نہ آتی ہو،خاوند ہی اس کی مصلحتوں سے بہتر واقف کار ہے،اور اللہ تعالیٰ کے فرمان کا عموم ہے: ((وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ)) (النساء:228) ”اور معروف کے مطابق ان(عورتوں) کے لیے اسی طرح حق ہےجیسے ان کے اوپر حق ہے، اور مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔“ اورفرمان ہے: ((الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ)) (النساء:34) ”مرد عورتوں پر نگران ہیں، اس وجہ سے کہ اللہ نے ان کے بعض کو بعض پر فضیلت عطا کی ۔“ (اللجنة الدائمة:1136)
Flag Counter