Maktaba Wahhabi

35 - 348
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم عرض ناشر شرعی احکام سے آگاہی اور واقفیت ہر مسلمان کے دینی فرائض میں شامل ہے کیونکہ اسی کے ذریعے بندہ مومن اپنے عقائد اور عبادات ومعاملات کی اصلاح کرسکتا ہے۔ہرعمل وعقیدہ کی قبولیت کا معیار یہی ہے کہ وہ اخلاص وللہٰیت اور اتباع قرآن وسنت پر مبنی ہووگرنہ کوئی عبادت ،خواہ کتنی ہی محنت وریاضت کرکے بجالائی جائے،بارگاہِ ایزدی میں شرف قبولیت حاصل نہیں کرسکتی۔ اسی لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ دینی مسائل کی معرفت وفقاہت حاصل کرے تاکہ وہ اپنی عبادات ومعاملات کو شریعت کے مطابق انجام دے سکے،لیکن اگر کسی مسئلے کی بابت شرعی حکم سے واقفیت نہیں ہے تو ایسے علماء سے دینی مسائل پوچھے جو کتاب وسنت کی نصوص پر اعتماد کرتے ہوئے اس کی راہنمائی کرسکیں۔ زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں عوام الناس کو پیش آمدہ مسائل کا قرآن وسنت کی روشنی میں حل پیش کیا گیا ہے۔اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں عالم اسلام کے نامور علماء کے فتاویٰ جات کو یکجا کیا گیا ہے جو کسی اُمتی کے اقوال پر مبنی نہیں بلکہ خالصتاً کتاب وسنت کی بنیاد پر تحریر کیے گئے ہیں۔
Flag Counter