Maktaba Wahhabi

55 - 63
حدیث نمبر (34): وَمَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُم:… ’’جن کے مالک ہوئے تمہارے دائیں ہاتھ /غلام ‘‘ یہ باب ’’ یَمْلِکُ ‘‘ سے فعل ماضی واحد مونث غائب کا صیغہ ہے اور ’’ْ أَیْمَان ‘‘ جمع ہے یمین کی ’’دایاں ہاتھ‘‘ ۔ ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ مَلَکَ حدیث نمبر (35): أَثْقَل:… ’’سب سے بھاری ‘‘ یہ باب ’’کَرُمَ یَکْرُمُ ‘‘ ثَقُلَ یَثْقُلُ ‘‘سے اسم تفضیل واحد مذکر کا صیغہ ہے۔ الْمِیْزَان:… ’’ترازو‘‘ یہ باب ’’ ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ وَزَنَ یَزِنُ وَزْنًا ‘‘سے مفعال کے وزن پر اسم آلہ ہے جس کا مطلب ہے:تولنے کا آلہ یعنی ترازو اور اس کی جمع موازین آتی ہے ۔ حدیث نمبر (36): أَحْسَنُہُمْ:… ’’ان میں سب سے اچھا ‘‘ یہ باب ’’کَرُمَ یَکْرُمُ ‘‘ حَسُنَ یَحْسُنُ‘‘ سے واحد مذکر اسم تفضیل ہے جس کا مطلب ہے: اچھا اور بہتر ہونا ۔ حدیث نمبر (37): لاَ تَسُبُّوا:… ’’نہ تم برا بھلا کہو/نہ گالی دو ‘‘ یہ باب’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ سَبَّ یَسُبُّ سَبًّا‘‘ سے فعل نہی معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ الدِّیک:… مرغ۔ یُوقِظ:… ’’وہ بیدار کرتا ہے ‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال‘‘ اَیْقَظَ یُوْقِظُ اِیْقَاظًا ‘‘سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (38): الدَّوابِّ:… ’’جانور‘‘ یہ جمع ہے ’’ دابۃ ‘‘ کی جس کا مطلب ہے ۔زمین پر چلنے والا جانور، مویشی،چوپایا،اکثر استعمال اس جانور پر ہوتا ہے جو سواری یا بوجھ لادنے کے کام
Flag Counter